وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم کل وائس چانسلرز سے ملاقات کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2021 8:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان 3؍ستمبر 2021 کو وزارت تعلیم کے تحت 45 مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ورچول طریقے سے ملاقات کریں گے۔جناب دھرمیندر پردھان گزشتہ مہینوں کے دوران مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے ملاقات کرتے رہے ہیں ، لیکن اس گروپ کے ساتھ مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ وزیر تعلیم کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ بات چیت کے دوران جن  امور پر خاص توجہ دی جائے گی  وہ درج ذیل ہیں:

  1. قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ
  2. اکیڈمک بینک آف کریڈٹ
  3. کئی سطح پر داخلے اور انخلاء کا انتظام
  4. اوپن اینڈ آن لائن(فاصلاتی طرز )تعلیم
  5. تعلیمی اداروں کے لیے مخصوص امدادی رقم
  6. تعلیمی سیشن 2021-22 کا آغاز
  7. ایس سی/ایس ٹی/او بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرے کے اساتذہ کی بیک لاگ (خالی پڑی)اسامیوں کو پُر کرنے کے اقدامات
  8. 'آزادی کا امرت مہوتسو'کے جشن کے انعقاد سے متعلق امور

**************

 

 

ش ح -  س ک

U. NO. 8525


(ریلیز آئی ڈی: 1751643) وزیٹر کاؤنٹر : 237