اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست میں این ایم ڈی سی کی ریکارڈ کارکردگی

Posted On: 02 SEP 2021 3:11PM by PIB Delhi

اگست میں 3.06 ملین ٹن کی پیداوار اور 2.91 ملین ٹن لوہے کی فروخت کے ساتھ  نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی شاندار کارکردگی ایک اور ریکارڈ ساز ماہ کے ساتھ جاری ہے۔ اس سے پہلے کے مہینوں کی طرح، اگست میں بھی کمپنی کی چھ دہائیوں کی طویل تاریخ میں اب تک کی بہترین پیداوار کی کارکردگی ریکارڈ کی گئی۔

اگست 2020 کے مقابلے میں پیداوار میں 89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فروخت میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے لیے اگست 2021 تک پیداوار اور فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 44 فیصد اور 45 فیصد زیادہ ہے۔

 

(ملین ٹن میں)

 

اگست 2020

اگست 2021

اضافہ

اگست 2020 تک

اگست 2021 تک

اضافہ

پیداوار

1.62

3.06

89%

10.42

15.02

44%

فروخت

1.79

2.91

63%

10.80

15.67

45%

 

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے این ایم ڈی سی ٹیم کو دوبارہ توقعات سے بڑھ کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا ”موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہماری کارکردگی بہت حوصلہ افزا رہی ہے۔ یہ ہمیں اس مالی سال کے لیے اپنے منصوبوں کو مزید اعتماد کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں رکھتا ہے۔ مالی سال 2022 کے لیے ہمارے اہداف کے حصول میں لگے رہنے کے لیے ہر ایک ملازم کی کوششوں کی قدر کریں۔“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8583


(Release ID: 1751606) Visitor Counter : 162