بجلی کی وزارت

پاورگرڈ نے معروف عالمی اے ٹی ڈی ایوارڈ جیتا

Posted On: 02 SEP 2021 3:59PM by PIB Delhi

پاورگرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ) حکومت ہند کی وزارت بجلی کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے۔ اس کمپنی کو معروف ”ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ (اے ٹی ڈی) 2021 بہترین ایوارڈ“ سے نوازا گیا ہے۔ اس نے دنیا بھر کی 71 تنظیموں میں 8واں مقام حاصل کیا۔ اس طرح یہ ایوارڈ جیتنے والا واحد پی ایس یو بن گیا اور سرکردہ 20 کمپنیوں میں ہندوستان کی صرف دو کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ (اے ٹی ڈی، سابقہ ​​اے ایس ٹی ڈی) دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو تنظیموں میں صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اے ٹی ڈی کے معروف ایوارڈ کو مہارت کی ترقی کی انڈسٹری کا سب سے معزز اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

پاورگرڈ نے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے طریقوں اور پروگراموں میں اپنی مستعد کوششوں کے لیے یہ بین الاقوامی پہچان حاصل کی ہے۔ پاورگرڈ میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کی پہل پاورگرڈ اکیڈمی آف لیڈرشپ (پی اے ایل) کی طرف سے چلائی جاتی ہے۔

پی اے ایل پاور گرڈ مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کا ایک جدید ترین تعلیمی ادارہ ہے جو ملکی اور بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ پی اے ایل میں ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے، ملازم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، کمپنی کلچر کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے تربیت اور اقدامات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8582



(Release ID: 1751601) Visitor Counter : 146