وزارت خزانہ

انکم ٹیکس کے محکمے نے دہلی ، گجرات اور دادرا میں چھاپے مارے

Posted On: 02 SEP 2021 5:49PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے محکمے نے یکم ستمبر 2021 کو سنتھیٹک دھاگےاور پالیسٹر چپس بنانے  اور تقسیم کرنے والوں کے یہاں چھاپے مارے اور ضبطیاں کیں۔ اس کمپنی کا دہلی  میں کارپوریٹ آفس ہے  اور دادرا اور نگر حویلی اور داہیج میں فیکٹریاں ہیں۔

چھاپے کے دوران  بہت سے غیر قانونی دستاویزات ، غیر مجلد کاغذات، ڈیجیٹل شواہد وغیرہ ملے ہیں جو بے حساب لین دین میں گروپ کی شمولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اکاونٹوں کی باقاعدہ کتابوں کے باہر لین دین، نقد خریداریوں، فروخت کو چھپانے اور بوگس پارٹیوں کو فروخت کی بکنگ  کے کافی ثبوت بھی ملے ہیں۔

 

اس گروپ نے گزشتہ چند برسوں میں 380 کروڑ روپے کی اپنی غیر محاسب رقم کو فرضییونٹوں کے ذریعے غیر محفوظ قرضوں کے طور پر دکھایا۔ اس کے علاوہ  شیلیونٹوں کے ذریعے 40 کروڑ روپے کی رقم بھی اس کے اکاؤنٹس کی کتابوں میں شیئر پریمیم کے طور پر دکھائی گئی تھی۔

 

"انگاڑیہ" کے ذریعے نقد خریداری کے کافی ثبوت اور نقد لین دین کو ظاہر کرنے والی دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ 154 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے خریداری کی بکنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔ تلاشی کے دوران بے حساب زیورات ملے ہیں اور 11 لاکروں کے استعمال پر روک دیا گیا ہے۔

 

تلاشی کی کارروائی ابھی جاری ہے اور جانچ بھی کی جاری ہے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8573



(Release ID: 1751588) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu