بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی نے ہماچل میں 180 میگاواٹ والے بائرہ سیول پاور اسٹیشن کی تزئین وآرائش اور جدت کاری مکمل کر لی۔ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

Posted On: 02 SEP 2021 3:57PM by PIB Delhi

نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) لمیٹڈ نے اپنے 180 میگاواٹ والے بائرہ سیول پاور اسٹیشن کی مقامی طور پر تزئین و جدت کاری کے بعد تجارتی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ یہ پروجکٹ ہماچل پردیش کے چمبا میں ہے۔ بائرہ سیول پاور اسٹیشن این ایچ پی سی کا پہلا پاور اسٹیشن ہے جو یکم اپریل 1982 سے تجارتی طور پر سرگرم عمل تھا اور اس نے اپنی 35 سال کی سود مند زندگی مکمل کی ہے۔ تینوںیونٹوں کی تزئین و جدت کاری کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔ این ایچ پی سی نے بالترتیبیونٹ 2 اور یونٹ 1 کا تجارتی آپریشن 29 دسمبر 2019 کو  00:00 بجے اور 7 نومبر 2020 کو 00:00 بجے شروع کیا۔ تیسرییونٹ (یونٹ 3) تجارتی آپریشن کے لئے 21 اگست 2021 کوتحت 00:00 بجے شروع کی گئی۔ اس طرح تزئین و جدت کاری کے کام کے بعد  نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) نے بائرہ سیول پاور اسٹیشن کی تینوںیونٹوں (3 x 60 میگاواٹ) کو تجارتی طور پر سرگرم عمل کر دیا ہے۔ بائرہ سیول پاور اسٹیشن کی زندگی کی میعاد میں مزید 25 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8570


(Release ID: 1751495) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil