سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔


ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر کلیدی خطاب ۔

تمام شعبہ ہائے زندگی میں اگلے 25 سالوں کا روڈ میپ، سائنسی اور تکنیکی ایجادات سے طے کیا جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیرموصوف کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ بورڈ کو فعال انداز میں، نوجوان اسٹارٹ اپس تک رسائی کرنی چاہیے۔

Posted On: 01 SEP 2021 6:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم ستمبر2021:سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آرضی سائنسز کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کےوزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر اعظم مودی کے اتم نربھر بھارت کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ، ٹی ڈی بی کے 25 ویں یوم تاسیس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ڈی بی کو لازمی طور پر نوجوان اسٹارٹ اپس تک فعال طور پررسائی حاصل کرنی چاہیے ، بجائے اس کے کہ وہ کسی مدد کے لیے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ TDB کو مصنوعات کی کامیاب فروغ کے لیے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو دریافت کرنااور اسکی پرورش کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگرچہ ملک میں باصلاحیت ایچ آر پول کی کوئی کمی نہیں ہے ، لیکن بنیادی چیلنج یہ ہے کہ اسے نئے نمونوں کو تیارکرنے کے لئےراست پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصاری کا اعتماد اگلی نسلوں تک پہنچ جائے گا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین دماغوں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PP8E.jpg

وزیر اعظم کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں اگلے 25 سالوں کا روڈ میپ،سائنسی اور تکنیکی ایجادات کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا تھا’’ہمیں ہندوستانی آزادی کے 75 سال کے موقع کو صرف ایک تقریب تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں نئی ​​قراردادوں کے لیے بنیاد رکھنی چاہیے اور نئی قراردادوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ یہاں سے شروع کرتے ہوئے ، اگلے 25 سالوں کا سارا سفر ، جب ہم ہندوستانی آزادی کی صد سالہ تقریبات منائیں کے، تو ایک نئے ہندوستان کی تخلیق کے امرت دور کی نشاندہی کرےگا‘‘۔

تقریب میں، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت ،، سیکریٹری ، ڈی ایس آئی آر، ڈائریکٹر جنرل ، سی ایس آئی آر ، اور ٹی ڈی بی بورڈ ممبر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے اور سیکریٹری ڈی بی ٹی ، محترمہ رینو سوروپ نے شرکت کی۔ آئی پی اور ٹی اے ایف ایس ، سکریٹری ، ٹی ڈی بی شری راجیش کمار پاٹھک ، ڈائریکٹر ، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ جناب راجیش جین اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے سابق سیکرٹری پروفیسر آشوتوش شرما ۔ پرنسپل سائنسی مشیر ، حکومت ہند پروفیسر کے وجے راگھوان نے ورچوئل طور سے اس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر کرشنا ایلا ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ، بھارت بائیوٹیک اور نوجوان صنعت کار محترمہ اکشتا کیری ، شریک بانی اور سی او او ، کوکو لیب نے بھی ذاتی طور پر تقریب سے خطاب کیا۔

پچیس سال کے کامیاب سفر کے لیے ٹی ڈی بی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم اپنے نیو انڈیا ویژن کے لیے چاہتے ہیں، اس کے مطابق اگلے 25 سالوں کا روڈ میپ، بھارت کو مصنوعی ذہانت ، فلکیات ، ڈیٹا سائنس ، شمسی توانائی ، گرین ہائیڈروجن، سیمی کنڈکٹر ، کوانٹم کمپیوٹنگ موسمیاتی تبدیلی تخفیف ٹیکنالوجیز اور سائبر فزیکل سسٹم جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں عالمی رہنما بنائے گا۔ وزیر موصوفنے اس موقع پر ٹی ڈی بی جریدے کا اجراء بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024YBC.jpg

وزیر اعظم کی معاشرتی فوائد کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی نصیحت کا حوالہ دیتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، ہمارے بانی اکابرین نے اس کااس وقت تصور کیا تھا جب ڈاکٹر بھابھا نے دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ ہندوستان کا جوہری توانائی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ، شعاع ریزی زرعی پیداوار کے علاج میں بہت موثر ہے تاکہ اس کی شیلف زندگی کو بڑھایا جا سکے۔ مزید یہ کہ چوٹی کے کووڈبحران کے دوران جوہری توانائی کے شعبے نے دوبارہ استعمال کے قابل پی پی ای کٹس تیار کیں۔

اپنے اختتامی ریمارکس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، ہندوستان سائنس اور ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں تیزی سے ابھر رہا ہے نیز یہ کہ ٹیکنالوجی ہندوستان کے ہر گھر میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی کا اندازہ ہندوستانی شہریوں کی اکثریت کو ’’آسان زندگی‘‘ سے لطف اندوز کرنے میں مدد فراہم کرنےکے ذریعے کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں ، ڈاکٹر وی کے سرسوت نے کہا ، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ہندوستان میں تحقیق و ترقی کاماحولیاتی نظام بدل گیا ہے اور اب تبدیلی پزیر تحقیق اور کمرشلائزیشن پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 5000 سے زائد اسٹارٹ اپ کام کر رہے ہیں جن میں سے تقریبا 50 کیسرپرہی خواتین صنعت کار کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر سرسوت نے کہا کہ یہاں تک کہ کثیر الاقوامی کمپنیوں نے بھی ہندوستانی اختراعات کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کر دیے ہیں اور ہندوستان میں تحقیق و ترقی کی سہولیات کا قیام شروع کر دیا ہے ، جو کہ ان کے بقول، ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K4IY.jpg

حکومت ہند کےپرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھوان نے کہا، ’’ٹی ڈی بی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ماحولیاتی نظام میں نئی قسم کی جدت طرازی کی جا سکتی ہے‘‘۔

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور شعبہ حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی سیکریٹری ڈاکٹر رینوسوروپ نے ٹی ڈی بی کی جدت پسند ماحولیاتی نظام میں اس کے اہم کردار کے لیے کوششوں پر زور دیا جبکہ سیکریٹری ، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی ، سی ایس آئی آر اور بورڈ ممبر ، ٹی ڈی بی شیکھر سی منڈے نے ٹی ڈی بی کے ذریعہ کی گئی کوششوں اور اقدامات نیز ہندوستان کے مستقبل کے لیے ان کی اہمیت پر زور دیا۔ سابق سکریٹری ، ڈی ایس ٹی پروفیسر آشوتوش شرما نے معاشرے کے فائدے کے لیے سائنس وٹیکنالوجی اور جدت کے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو استعمال کرنے میں ٹی ڈی بی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

*****

U.No.8549

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1751320) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu