خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں نیوٹری گارڈن کا افتتاح کیا


آیوروید میں ملک کی تغذیہ کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے: اسمرتی زوبین ایران

Posted On: 01 SEP 2021 3:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم ستمبر 2021، پورے مہینے چلنے والے پوشن ماہ  2021 کے تحت پروگراموں کا آغاز کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی  کی وزیر  اسمرتی زوبین ایران نے کہا کہ اس وقت ضرورت یہ معلومات فراہم کرانے کی ہے کہ  ملک  کی  تغذیہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے آیوروید  کی قدیم  دانشمندی کو کس طرح موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محترمہ اسمرتی ایرانی نے  آج  پوشن ماہ 2021 کے آغاز کے موقع پر  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں  نیوٹری گارڈن کا افتتاح کیا ۔ آیوش اور خواتین و بچوں کی ترقی  کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی،  بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں وزرا نے اس موقع پر  شگرو (سہجن) اور آملہ کے پودے بھی لگائے۔آیوش کی وزات کی ہدایت کے تحت   آل انڈیا انسٹی آٹیوٹ آف آیوروید نئی دہلی نے پوشن ماہ 2021 کی تقریبات کا آغاز کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012GWH.jpg

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر  نے اپنے خطاب میں آئی سی ایم آر کے تعاون سے انیمیا کے مرض میں کمی لانے کے لئے  آیوش کی وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے  سائنسی  ڈاٹا  کی اشاعت کے ساتھ آنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دنیا آیوروید کے تعاون  کا اعتراف سکے۔ تغذیئے  کے سلسلے میں  کلی بہبود  کے لئے  دو اہم  معاملات کارفرما ہیں یعنی سستا ہونااور آسانی سے دستیاب ہونا۔ اسی سلسلے میں آیوروید بہت فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے  خواتین اور بچوں کی وزارت کے ذریعہ صحت مند بچوں کے لئے آیوش کیلنڈر اور  کھانا بنانے کے قدیم طریقوں کو  مقبول بنائے  جانے پر بھی غور  کیا۔


ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی نے  چند آیورویدک جڑی بوٹیوں مثلاً  شگرو، شتاوری، اشو گندھا، آملہ، تلسی، ہلدی کی غذائی اور ادویاتی  اہمیت پر روشنی ڈالی اور  ماں اور بچے  کی کلی  صحت مندی کے لئے  آیوروید کے غذائی  طریقہ کار  کی اہمیت پر زور دیا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے  اور  وزارت آیوش  کے سکریٹری  وید راجیش کوٹیچا  بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہینے بھر چلنے والی تقریبات کے دوران  اے آئی آئی اے کے ذریعہ  مختلف  سرگرمیاں انجام دی جائیں گی مثلاً بیداری پھیلانے کے لئے لیکچر، کوئز کمپٹیشن،  مضمون نگاری کے مقابلے،  گیسٹ لیکچر اور اس موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020AAL.jpg

 

شجر کاری کی مہم اور مریضوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے صحت اور تغذیاتی فائدوں کے اعتبار سے  کار آمد پودے مثلاً  شتاوری، اشو گندھا، موسلی اوریشٹی مدھو تقسیم  کئے جائیں گے۔ عوام کے لئے  تغذیاتی اہمیت والے چنندہ پودوں  کا معلوماتی بروشر بھی مہیا کرایا جائے گا۔تقریب کے دوران  مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والی  آیورویدک قدیم تغذیئے والی مختلف غذائی اشیا مثلاً ستو ڈرنگ، تل کے لڈو، جھنگورے کی کھیر،  نائجر سیڈ لڈو، املاکی پناکا وغیرہ کی بھی نمائش کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔09۔01)

U-8535

                          



(Release ID: 1751294) Visitor Counter : 193