ریلوے کی وزارت
ہندستانی ریلویز کا راجندر نگر ٹرمنل (پٹنہ) نئی دلّی راجدھانی ایکسپریس کا آج سے نئی اور بہتر سہولیات والے تیجس ریک کے ساتھ آغاز
تیجس کی طرز کی سمارٹ سلیپر کوچوں کے ساتھ دوسری راجدھانی ایکسپریس کا ممبئی۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کے بعد ہندستانی ریلویز میں آغاز
Posted On:
01 SEP 2021 5:48PM by PIB Delhi
ہندستانی ریلویز نے راجدھانی ٹرینوں میں نئے بہتر بنائے گئے تیجس سلیپر کوچ ریکس کے ساتھ بہتر سہولیات والے ویل سفر کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ان سنہرے رنگ کے کوچوں کو نئی اور بہتر سہولیات سے لیس کیا گیا ہے اور انہیں مشرق وسطی ریلویز کے با وقار راجندر نگر (پٹنہ)۔ نئی دلّی راجدھانی ایکسپر یس ٹرینوں میں شروع کیا گیا ہے۔ جو ریل کے بہترین سفر کے تجر بات سے تیار کرائیں گی۔ اس نئی ریک نے اپنا پہلا سفر یکم ستمبر 2021 بدھ کے روز کیا۔
ٹرین نمبر 02309/10 راجندر نگر۔ نئی دلّی راجدھانی اسپیشل ایکپریس، جو کہ انتہائی با وقتار اور الیٰ ٹرینوں میں سے ایک ہے۔ اسکے موجودہ ریکس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ بلکل نئے تیجس طرز کے سلیپر کوچ لگائے گئے ہیں۔ نئی ٹرین میں مسافروں کے آرام کے لیے خصوصی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ سمارٹ کوچ میں عالمی سطح کی جدید سہولیات موجود ہونگی اور سینسر پر مبنی نظام ہونگے۔ اس میں GSM کنکٹوٹی کے ذریعے پسنجر انفورمیشن اور کوچ کمپیوٹنگ پونٹ موجود ہے۔ جو ریموٹ سرور کو PICCU ڈبلو ایس پی، سی سی ٹی وی، ایلاکٹرانک، بیتالخلاء میں سینسرز، ہنگامی حالات کے سوئچ، آگ سے متعلق الارم سسٹم، ہوا کی کوالٹی وغیرہ کا ڈاٹا ریکارڈ کرتاہے۔
اضافی اسمارٹ خصوصیات:
- پی اے اور پی آئی ایس (مسافروں کا اعلان/مسافروں کی معلومات کا نظام):
ہر کوچ کے اندر دو ایل سی ڈی مسافروں کو سفر سے متعلق اہم معلومات دکھاتے ہیں جیسے اگلا اسٹیشن، باقی فاصلہ، آمد کا متوقع وقت، تاخیر اور حفاظت سے متعلق پیغامات۔
ہر کوچ میں چھ کیمرے لگائے گئے ہیں جو لائیو ریکارڈنگ کرتے ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمرے ڈے نائٹ وژن کی صلاحیت کے ساتھ ، چہرے کی شناخت کم روشنی کی حالت میں بھی، نیٹ ورک ویڈیو ریکارڈر فراہم کئے گئے ہیں۔
تمام مرکزی دروازے ایک جگہ سے کنٹرول کئے جاتے ہیں۔ تمام دروازے بند ہونے تک ٹرین حرکت میں نہیں آئے گی۔
- فائر الارم، پتہ لگانے اور قابو پانے کا نظام:
تمام کوچز میں خودکار فائر الارم اور ڈیٹیکشن سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔
پینٹری اور پاور کاروں میں آگ لگنے پر پتہ چلتے ہی اسے بجھانے کا خودکار نظام موجود ہے۔
- میڈیکلیا سیکورٹی ایمرجنسی ہونے پر ہنگامی بات چیت کی سہولت۔
اینٹی گرافٹی کوٹنگ، جیل کوٹیڈ شیلف ، نئے ڈیزائن کے کوڑے دان ، دروازے کی حرکت سے مربوط لائٹ ، انگیجمنٹ ڈسپلے، چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی سیٹ۔
- :ٹوائلٹ میں موجودگی کا سینسر:
ہر کوچ کے اندر بیت الخلا میں کسی کی موجودگی کا پتہ خود بخود چل جاتا ہے۔
- رفع حاجت گاہ میں کسی پریشانی کی اطلاع کا بٹن:
کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئےیہ بٹن ہر رفع حاجت گاہ میں نصب ہے۔
- ٹوائلٹ میں ضابطوں کے اعلان کا مربوط نظم (ٹی اے ایس آئی):
بیت الخلاء کے سینسر انٹیگریشن کو ہر کوچ میں نصب کیا جاتا ہے جن کی تعداد دو ہے جو وہاں کسی کی موجودگی کی صورت میں مسلسل بتاتا رہے گا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہین کرنا ہے۔
- بائیو ویکیوم ٹوائلٹ سسٹم:
بہتر فلشنگ کی وجہ سے ٹوائلٹ میں حفظان صحت کی بہتر حالت فراہم کرتا ہے اور ہر فلش کے ساتھ پانی کی بچت بھی کرتا ہے۔
- اسٹینلیس اسٹیل انڈر فریم:
انڈر فریم مکمل طور پرآسٹینیٹک سٹینلیس سٹیل کا بنا ہوا ہے جس مین زنگ نہیں لگتا۔ اس کی وجہ سے کوچ کی زندگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مسافروں کے آرام اور ان کوچوں کی سواری کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بوگیوں میں ایئر اسپرنگ سسپینسن فراہم کی گئی ہے۔
بیئرنگ اور پہیوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے ریل گاڑی کے اندر ہی کنڈیشن مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے۔
ایچ وی اے سی - ایئر کنڈیشنگ سسٹم کے لئے ہوا کے معیار کی پیمائش۔
- پانی کی سطح کا سینسر پانی کی دستیابی کو بروقت ظاہر کرتا ہے۔
- بیرونی بناوٹ پی وی سی فلم:
بیرونی ساخت ٹیکسچر کی ہوئی پی وی سی فلم کی ہے۔
آگ سے محفوظ سلیکن فوم کی نشستیں اور برتھ مسافروں کو بہتر سکون اور حفاظت فراہم کرتے ہیں۔
پردے کے بجائے رولر بلائنڈز فراہم کئے گئے ہیں جن کو آسانی سے سینیٹائزیز کیا جا سکتا ہے۔
ہر مسافر کے لئے فراہم کیا گیا۔
ہر مسافر کے لئے فراہم کیا گیا۔
- اپر برتھ چڑھنے کا انتظام:
- اوپری برتھ رسائی کا آسان انتظام۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8544
(Release ID: 1751212)
Visitor Counter : 252