وزارت دفاع
ہندوستانی فوج روس میں کثیر جہتی مشق زیپیڈ 2021 میں حصہ لے گی
Posted On:
01 SEP 2021 4:58PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کی 200 فوجیوں کی ایک ٹیم 03 سے 16 ستمبر، 2021 تک روس کے نجھنی میں منعقد ہونے والی ایک کثیر ملکی مشق زیپیڈ 2021 میں حصہ لے گی۔
زیپیڈ 2021 روسی مسلح افواج کی تھیٹر سطح کی مشقوں میں سے ایک ہے اور یہ بنیادی طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر مرکوز ہوگی۔ یہ جنگی مشق میں یوریشیائی اور جنوبی ایشائی خطے کے ایک درجن سے زیادہ ممالک حصہ لیں گے۔
مشق میں حصہ لینے والی ناگا بٹالین میں ایک آل آرمز کمبائنڈ ٹاسک فورس ہوگی۔ مشق کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان فوجی اور اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانا ہے، حصہ لینے والے ممالک اس مشق کا انعقاد اور نفاذ کرتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کو ایک مشکل ٹریننگ پروگرام کے بعد رکھا گیا ہے جس میں میکنائزڈ، ہوائی اور ہیلی بارن، دہشت گردی مخالف، کامبیٹ کنڈیشننگ اور فائرنگ سمیت روایتی مہمات کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8539
(Release ID: 1751211)
Visitor Counter : 231