ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے اگست 2021،میں مال برداری اور کمائی کے لحاظ سےمال برداری کا سب سے زیادہ کرایہ درج کیا


انڈین ریلوے کی مال برداری 110.55ملین ٹن تھی جو اگست 2020(94.59ملین ٹن)کے مقابلے میں 16.87 فیصد زیادہ ہے

انڈین ریلوے نے مال برداری سے 10886.20کروڑ روپے کمائے، جو اگست 2020(9043.44کروڑ) کے مقابلے میں 20.16فیصد زیادہ ہیں

Posted On: 01 SEP 2021 5:47PM by PIB Delhi

 

کووڈچیلنجز کے باوجود ،انڈین ریلوے نے اگست 2021 کے دوران مال ڈھلائی  اور آمدنی کے لحاظ سے مال برداری کے اعدادوشمار میں اعلی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔اسی مدت کے دوران اگست 2021کے دوران انڈین ریلوے کی مال برداری 110.55ملین ٹن تھی جو اگست 2020(94.59ملین ٹن ) کے مقابلے میں 16.87فیصد زیادہ ہے۔انڈین ریلوے نے اگست 2021 کے دوران  مال برداری سے  10886.20کروڑ روپے کی آمدنی کی ہے ، جو اگست 2020(9043.44کروڑ) کے مقابلے میں 20.16فیصد زیادہ ہے۔

اگست 2021 کے دوران نقل و حمل  کی جانے والی اہم اشیا میں  47.94ملین ٹن کوئلہ،13.53ملین ٹن خام لوہا،5.77 ملین ٹن پِگ آئرن اور فنشڈ اسٹیل ،6.88ملین ٹن اناج ،4.16ملین ٹن فرٹیلائزرس،3.60ملین ٹن معدنی تیل ،6.3ملین ٹن سیمنٹ(کلینکر کو چھوڑ کر)اور 4.51ملین ٹن کلینکر شامل ہے۔

ریلوے فریٹ کی نقل و حرکت کو بہت پرکشش بنانے کےلئے انڈین ریلوے میں متعدد رعایتیں /چھوٹ بھی دی جارہی ہیں۔موجودہ نیٹ ورک  میں مال بردار ٹرینوں کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔مال بردار ٹرینوں کی رفتار میں بہتری تمام اسٹیک ہولڈرز کے اخراجات کی بچت کا باعث بنتی ہے۔گزشتہ 19ماہ  کے دوران مال بردار ٹرینوں کی رفتار دگنی ہوگئی ہے۔

کووڈ19کا استعمال انڈین ریلوے نے ہر طرح کی کارگزاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے کیا ہے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:8545



(Release ID: 1751188) Visitor Counter : 152