صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں  1.33 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیکہ کاری  کا سنگ میل حاصل  کیا گیا


بھارت میں  مجموعی طورپر 65.41 کروڑ سے زیادہ  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

سردست  صحت یابی کی شرح 97.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے

پچھلے 24 گھنٹوں  میں  41965 نئے معاملے درج کئے گئے

بھارت میں  زیرعلاج مریضوں  کی کل تعداد  378181 ہے جو کُل معاملوں کا 1.15فیصد ہے

گزشتہ 68 دنوں میں  ہفتہ وار  جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح  2.58فیصد ہے ، جو 3فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 01 SEP 2021 10:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم ستمبر2021: ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے بھارت میں  کل ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ -19 کے ٹیکےلگائے گئے ۔ یہ کارنامہ گزشتہ  پانچ  روز میں دو بار حاصل کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں   13318718 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی بھارت میں  مجموعی  طور پر 65.41 کروڑ سے زیادہ  یعنی 654113508 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔یہ ٹیکے عبوری رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے تک لگائے گئے اور 6906357 سیشنز  کے دوران یہ ٹیکے لگائے گئے۔

آج صبح  سات بجے تک عبوری رپورٹ  کے مطابق  ٹیکے لگائے جانے  کے سلسلے میں   مجموعی تعداد  حسب ذیل ہے:

ایچ سی ڈبلیو 

پہلی خوراک

1,03,58,781

دوسری خوراک

83,94,433

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,24,133

دوسری خوراک

1,32,40,353

18سے 44سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

25,49,87,186

دوسری خوراک

2,87,15,564

45سے 59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

13,21,30,747

دوسری خوراک

5,51,36,560

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,75,30,680

دوسری خوراک

4,52,95,071

                                                                             میزان

65,41,13,508

 

 

 

مرکزی حکومت  پورے ملک میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کےتئیں عہد بند ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  33964 مریضوں کی  صحت یابی میں اضافہ ہوا ہے ،جس سے عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعدسے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد   31993644 ہے ۔

ہندوستان میں  صحتیابی کی شرح سردست 97.51 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PLJO.jpg

مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششوں  کی وجہ سے 50000 سے بھی کم یومیہ نئے معاملوں کا رجحان جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  41965 نئے معاملے درج کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GSU5.jpg

سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  378181  ہے ۔ملک میں  کُل  متاثرہ معاملوں میں سے زیر علاج  معاملے  1.15 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P3F2.jpg

پورے ملک میں  جانچ کی صلاحیت  کو لگاتار بڑھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ  24 گھنٹوں میں   1606785 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت  میں اب تک مجموعی طور پر 52.31  کروڑ سے زیادہ  ( 523184293) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

پورے ملک میں  جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار  متاثرہ  شرح  2.58فیصد ہے ، جو  گزشتہ 68 دنوں میں  3فیصد سے بھی کم ہے۔ یومیہ متاثرہ شرح  2.61فیصد ہے ۔ لگاتار 86دنوں سے  یومیہ  متاثرہ افراد کی شرح  5 فیصدسے بھی کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WUVS.jpg

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

2021)-01-09)

U-8523



(Release ID: 1751026) Visitor Counter : 224