وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہاز ساوتری مشن ساگر کے ایک حصے کے طور پر میڈیکل سپلائی فراہم کرنے کے لئے بنگلہ دیش روانہ
प्रविष्टि तिथि:
31 AUG 2021 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی 31 اگست 2021: سمندر کے کنارے گشت کرنے والا ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ساوتری 30 اگست 2021 کو وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوا اور وہ چاٹگام، بنگلہ دیش کے رخ پر ہے۔ اس سفر کا مقصد عالمی وبا کوویڈ کی جاری لہر کا مقابلہ کرنے میں بنگلہ دیش کی فوج اور حکومتی ایجنسیوں کی جاری کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔ جہاز دو ستمبر کو پہنچے گا جس پر 960 ایل پی جی ایم میڈیکل آکسیجن کے دو پلانٹس (ایم او پی) ہیں۔ ایک بنگلہ دیشی بحریہ کیلئے اور ایک ڈھاکہ میڈیکل کالج کی خاطر۔
آئی این ایس ساوتری، وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بحری کمان کے تحت ہندوستانی بحریہ کا ایک مقامی طور پر تیار کردہ سمندر کے کنارے گشت کرنے والا جہاز ہے۔ خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کے لئے حکومت ہند کے ساگر تصور کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ خطے کے ممالک کے ساتھ سرگرم عمل ہے اور بشمول جنوبی/ جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی افریقہ بحر ہند کی پوری حدود میں ایک سے زیادہ انسانی ہمدردی والے مشنوں میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی بحری جہاز شکتی نے ایک سو ٹن ایل ایم او کولمبو، سری لنکا پہنچایا تھا جبکہ آئی این ایس ایروات فی الحال انڈونیشیا، ویت نام اور تھائی لینڈ کو طبی امداد کی ترسیل کے لئے جنوب مشرقی ایشیا میں متعین ہے۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کے قریبی دیرینہ تعلقات ہیں وسیع پیمانے پر مختلف سرگرمیوں اور تعاملات کا احاطہ کرتے ہیں جن میں گزرنے والے برسوں کے ساتھ مضبوطی آئی ہے۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے لوگ قریبی ثقافتی بندھن میں بندھے ہیں اور ساتھ ہی جمہوری معاشرے اور ایک با ضابطہ نظم کی مشترکہ بصیرت رکھتے ہیں۔
****
U.No:8514
ش ح۔رف۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 1751019)
आगंतुक पटल : 176