نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے عوام سے کھادی کو قومی لباس کے طو ر پر اپنانے کی اپیل کی
کھادی کا بہت زیادہ استعمال کرنا اور اسے اپنانا وقت کی ضرورت ہے:نائب صدر جمہویہ
نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کو بہادری،ابھرنے کی قوت اور سچی حب الوطنی کی ایک رزمیہ داستان قرار دیا
نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ یونیفارم کے طور پر کھادی کے استعمال کا پتہ لگائیں
نائب صدر جمہوریہ نے کھادی انڈیا کوئز کونٹیسٹ کا آغاز کیا
Posted On:
31 AUG 2021 1:01PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونیکیا نائیڈو نے آج شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کھادی کو قومی لباس کےطور پر اپنائیں اور اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دیں۔ جناب نائیڈو نے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور بڑے پیمانے پر کھادی کے استعمال کو فروغ دیں۔
نائب صدر جمہوریہ کھادی انڈیا کوئز کونٹیسٹ کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے جس کا اہتمام کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
کھادی انڈیا کوئز کونٹیسٹ میں حصہ لینے کیلئے ہر ایک سے اپیل کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ مقابلہ ایک بہت دلچسپ مقابلہ ہے جو ہمیں ہماری جڑوں کی طرف لے جائے گاکیونکہ یہ ہماری جنگ آزادی اور ہمارے زبردست مجاہدین آزادی کی زبردست خدمات کے یادگاری اور تاریخی لمحوں کی یاد دلاتا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقدہ ڈانڈی مارچ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے اس سال 6 اپریل کو ڈانڈی کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیری مونیل ڈانڈی مارچ میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت نے انہیں ایک موقع دیا ہے کہ وہ بھارت کے ماضی کی شان کے لمحات کی یاد تازہ کریں۔انہوں نے اسے ایک بہت زبردست تجربہ قرار دیا ۔
بھارت کی آزادی کی جدو جہد کو بہادری ،ابھرتی ہوئی قوت اور سچی حب الوطنی کی ایک رزمیہ داستان قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کس طرح بابائے قوم مہاتما گاندھی نے نو آبادیاتی راج کے خلاف ملک کے طول و عرض میں عوام میں اثر پیدا کیا۔مجاہد آزادی کی جدو جہد میں سبھی طبقوں کے مرد اور خواتین کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل یہ انسانی تاریخ کے تاریخی مواد میں ایک غیر متوازی نادر واقعہ ہے۔
مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عظیم مجاہدین آزادی متن گینی، ہزارا ،بھگت سنگھ ،پریتی لتاواڈیڈر،راج گرو ،سکھ دیو اور دیگر ہزاروں مجاہدین آزادی نے ایک آزاد ملک کے اپنے مشترکہ خواب کو پورا کرنے کیلئے اپنی زندگیاں قربان کرنے سے ذرا بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ان بہادر مرد اور خواتین نے ،یہ جانتے ہوئے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خواب کو پورا ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے،انہوں نے عظیم قربانیاں پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کی جدو جہد ابھرنے کی قوت اور امید کا ایک سفر تھا جو ہمیں اس بات کی تحریک دیتا ہے کہ ہم آگے بڑھتے رہیں چاہے حالات کتنے ہی منفی کیوں نہ ہو ں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مادر وطن کے مفادات کو برقرار رکھنے کے جذبے کے ساتھ ہمیں اپنے مجاہدین آزادی سے سیکھنے کی کافی ضرورت ہے۔
جناب نائیڈو نے گذشتہ 7 سالوں میں کھادی میں منفرد اور زبردست ترقی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کھادی کے شعبہ میں تیز تر ترقی کیلئے حکومت ،کے وی آئی سی اور تمام فریقوں کی تعریف کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہےکہ کے وی آئی سی پورے بھارت میں رسائی بنانے میں کامیاب ہوا ہے اور اس نے ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ٹھوس خود روزگار کی سرگرمیوں کے ساتھ عام لوگوں کوجوڑا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کھادی کی تاریخی اہمیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ آزادی کی تحریک کے دوران عوام کیلئے ایک ضروری قوت تھی ۔جناب نائیڈو نے کہا کہ کس طرح مہاتما گاندھی نے 1918 میں کھادی تحریک شروع کی تاکہ غربت سے دوچار عوام کیلئے آمدنی کا ایک وسیلہ پیدا کیا جاچکے اور بعد میں اسے بیرونی راج کے خلاف ایک طاقت ور علامتی وسیلے میں تبدیل کیا۔
کھادی کے ماحولیاتی فوائد کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھادی میں کاربن کی ذرا بھی مقدار نہیں ہے کیونکہ اسے بجلی کی قطعی ضرورت نہیں یا اسے بنانے کیلئے کسی قسم کے ایندھن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں جب دنیا کپڑوں میں ٹھوس متبادل کو تلاش کررہی ہے تو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کھادی ایک ماحول دوست اور ٹھوس لباس ہے جو یقیناً ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ یونیفارم کے طور پر کھادی کے استعمال کا پتہ لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف کھادی کے بہت سے فوائد کا تجربہ کرنے کیلئے طلبا کو ایک موقع فراہم کرے گا بلکہ ان کی ہمارے مجاہدین آزادی اور آزادی کی تحریک کے ساتھ جوڑنے میں بھی مدد کرےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھادی ہمارے مقامی آب و ہوا اور حالات کیلئے انتہائی مناسب ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھادی کو ایک فیشن بنائیں اور ہر ایک کو اس کے استعمال کیلئے راغب کریں ۔
بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے ، بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور دیگر لوگوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.8500
(Release ID: 1750712)
Visitor Counter : 232