خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی کیوڑیا، گجرات میں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گی


وزارت کے تین بڑے مشن پوشن 2.0، مشن واتسلیہ اور مشن شکتی پر ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے مشاورت کے لیے قومی کانفرنس کا انعقاد

اس کا مقصد ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے دیگر اقدامات پر مشاورت کرنا اور انھیں لاگو کرنا ہے

Posted On: 30 AUG 2021 7:25PM by PIB Delhi

 

یہ کانفرنس ایک ’سُپوشت بھارت‘ کے ہمارے ہدف کو مضبوط کرے گی، جسے صرف مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مربوط کوششوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گی، جس میں خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر بھائی منجاپارا بھی شرکت کریں گے۔ مختلف ریاستوں کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزرا اور ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے سماجی بہبود کے محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری/ پرنسپل سیکرٹری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اصل پروگرام 31 اگست 2021 کو اسٹیچو آف یونٹی پر ہندوستان کے آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شروع ہوگا۔ اس کے بعد، ہر ریاست کے غذائیت سے بھر پور پودوں کی شجر کاری کا کام ریاستوں کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزرا کے ذریعہ کیا جائے گا۔ یہ شجر کاری کا کام ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی نمائندگی کرے گا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی ہندوستان بھر میں خواتین اور بچوں کے مستقبل کے لیے اپنے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے دن کے آخر میں کلیدی خطبہ دیں گی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر بھائی منجاپارا بھی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے چیلنجوں اور توقعات پر توجہ دیتے ہوئے تین مشنوں میں سے ہر ایک کے پرزنٹیشن پر مرکوز ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک پرزنٹیشن کے بعد خواتین اور بچوں کی ترقی، حکومت ہند کی طرف سے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک فیڈبیک اور گفتگو سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، این سی پی سی آر اور این سی ڈبلیو کے صدور جو کہ بچوں کے حقوق اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں، انھیں بھی اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں خواتین اور بچوں سے متعلق عالمی اشاریوں پر ایک پرزنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔

ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کانفرنس ہمارے وفاقی ڈھانچے کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہے اور اس کا نتیجہ ملک کی خواتین اور بچوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مربوط اور ٹھوش کوششوں سے سامنے آئے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

 

U: 8472



(Release ID: 1750628) Visitor Counter : 160