کانکنی کی وزارت

جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی 24x7 ویب سائٹ لانچ کی


ارضیاتی سائنس کے علم کو عوام تک ڈجیٹل طور پر قابل رسائی بنانے کے لیے ایک جدید قدم

Posted On: 30 AUG 2021 7:05PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت کے تحت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی تربیت اور صلاحیت سازی کی اکائی جیولوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (جی ایس آئی ٹی آئی)، حیدرآباد نے اپنے اسٹیک ہولڈروں کے لیے ارضاتی سائنسز پر مختلف آن لائن ٹریننگ کورسز کی چوبیس گھنٹے دستیابی کے تحت حال ہی میں اپنی 24x7 ویب سائٹ (https://training.gsiti.gsi.gov.in/) شروع کی ہے۔ یہ اقدام حکومت ہند کی ڈجیٹل انڈیا مہم کے مطابق ہے۔

جیو سائنسز کمیونٹی کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی اس سائٹ کے بیٹا ورژن میں 33 سے زیادہ ریکارڈ شدہ تربیتی کورسز (164 لیکچر ویڈیوز) اور کورس مکمل کرنے کے سرٹیفکیٹ ہیں۔ اس کے علاوہ، جی ایس آئی ٹی آئی کی روز مرہ کی سرگرمیاں جیسے نئے تربیتی اعلانات اور جاری پروگراموں کے اندراج شدہ شرکاء کی فہرست اس ویب سائٹ پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ 12380 سے زائد شرکاء اس ویب سائٹ پر پہلے ہی اپنا اندراج کروا چکے ہیں اور اس ادارے کے ذریعہ فراہم کردہ تکنیکی مواد سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تربیت اور صلاحیت کی تعمیر جس کے ذریعے مہارت اور قابلیت کو بڑھایا جاتا ہے کسی تنظیم کی ترقی کے بنیادی اصول سمجھے جاتے ہیں۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ 1976 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد جی ایس آئی کے نئے عہدیداروں کو انڈکشن لیول اورینٹیشن ٹریننگ فراہم کرنا تھا۔ پچھلے 45 سالوں میں جی ایس آئی ٹی آئی نے حیدرآباد، ناگپور، لکھنؤ، کولکاتہ، شیلانگ، رائے پور، زوار (راجستھان)، چتردرگا (کرناٹک) اور کوجو (جھارکھنڈ) میں واقع جی ایس آئی ٹی آئی کی نو (09) ٹریننگ سائٹس تک توسیع کی ہے۔ حیدرآباد مرکز میں ایک مکمل کیمپس ہے اور اسے باقی تمام آٹھ مراکز کا ہیڈ کوارٹر مقرر کیا گیا ہے۔

زمینی علوم اور تنظیم کی ترجیحات میں تازہ ترین پیش رفت اور رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے، جی ایس آئی ٹی آئی نہ صرف جی ایس آئی کے ارضیاتی سائنسدانوں کو ہی بلکہ ریاستی جیولوجی اینڈ مائنز ڈیپارٹمنٹ (ڈی جی ایم)، مرکزی تنظیموں (جیسے اے ایم ڈی، ایم ای سی ایل، آئی بی ایم، این ایم ڈی سی، سی ایم پی ڈی آئی)، تحقیقاتی اداروں (این جی آر آئی، ڈبلیو آئی ایچ جی، بی ایس آئی پی، جے این اے آر ڈی ڈی سی، این ایچ پی سی)، آئی آئی ٹ، این آئی ٹی اور دیگر مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ارتھ سائنس تنظیموں کے شرکاء کو مختلف قسم کی تکنیکی، انتظامی اور مینجمنٹ تربیت فراہم کرتا ہے۔

پچھلی ایک دہائی (2010 سے 2020) کے دوران جی ایس آئی ٹی آئی نے بین الاقوامی برادریوں کے 27902 شرکاء، ڈی جی ایمز ، یونیورسٹی فیکلٹی ، اور ریسرچ اسکالرز کے ساتھ ساتھ جی ایس آئی کے عملے کو مختلف شعبوں میں علم فراہم کرتے ہوئے 1207 ٹریننگ کورسز شروع کیے ہیں۔ 2020-21 میں جی ایس آئی ٹی آئی نے کووڈ وبا کے مد نظر ای ٹریننگ اور آن لائن و آف لائن دونوں موڈ کا سہارا لیا اور اور 1810 ٹریننگ ایام میں 21,112 شرکاء کے لیے 194 ٹریننگ سیشن فراہم کیے۔

جی ایس آئی ٹی آئی ٹریننگ کورسز کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے علاوہ، اس ویب سائٹ کا مقصد طلبہ برادری کی توجہ ارضیات کے موضوع اور قوم کی تعمیر میں اس کی اہمیت کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال (آزادی کا امرت مہوتسو) کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، جی ایس آئی ٹی آئی نے یو جی/ پی جی کے طلبا کے لیے 22 سے زائد ای لیکچرز/ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جس سے 6000 سے زائد شرکاء مستفید ہو رہے ہیں۔ ارضیاتی سائنس پر علم کو بانٹنے اور ملک کی تکنیکی اور سائنسی صلاحیت کو بڑھانے کی مسلسل کوشش میں، جی ایس آئی ٹی آئی عام شہریوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کو 1851 میں بنیادی طور پر ریلوے کے لیے کوئلے کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ گذشتہ برسوں میں، جی ایس آئی کا فروغ نہ صرف ملک میں مختلف شعبوں میں ضروری ارضیاتی معلومات کے ذخیرے کے طور پر ہوا ہے، بلکہ اس نے بین الاقوامی شہرت کی ایک ارضیاتی تنظیم کا درجہ بھی حاصل کر چکا ہے۔

جی ایس آئی کے اہم کردار میں پالیسی سازی کے فیصلوں، تجارتی اور سماجی و اقتصادی ضروریات پر توجہ کے ساتھ معروضی، غیر جانبدارانہ اور جدید ترین ارضیاتی مہارت اور ہر قسم کی ارضیاتی معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ جی ایس آئی ہندوستان اور اس کے ساحلی علاقوں کی سطح اور زیر زمین سے حاصل ہونے والے تمام ارضیاتی عمل کی منظم دستاویزات پر بھی زور دیتا ہے۔

سروے اور نقشہ سازی میں جی ایس آئی کی بنیادی قابلیت کو مینجمنٹ، کوآرڈینیشن اور مقامی ڈیٹا بیس (بشمول ریموٹ سینسنگ کے ذریعے حاصل کردہ) کے مسلسل استعمال کے ذریعے بڑھایا گیا ہے۔ یہ اس مقصد کے لیے ’ذخیرہ اندوزی‘ یا ’کلیئرنگ ہاؤس‘ کے طور پر کام کرتا ہے اور جیو انفارمیٹکس کے شعبے میں دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ اشتراک اور تعاون کے ذریعے جیو سائنسی معلومات اور مقامی ڈیٹا کی فراہمی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8471



(Release ID: 1750627) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil