وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت نے میسورو میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کیا
کمیونٹی ریڈیو ‘‘ عوام کے ذریعے ، عوام کا ، عوام کے لئے ’’ کی بہترین مثال ہے : وزیر مملکت ( آئی اینڈ بی )
Posted On:
29 AUG 2021 3:38PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 29 اگست / ‘‘ عوام کے ذریعے ، عوام کا ، عوام کے لئے ’’ کے اصول کی کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن میں شاندار عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ بات ماہی گیری ، مویشی پروری ، ڈیری ، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے ، کرناٹک کے میسور میں جے ایس ایس مہا ودیا پیٹھ کے جگت گرو ڈاکٹر شری شیوا راتری راجندر مہا سوامی جی کی 106 ویں جینتی کے جشن کے موقع پر کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (جے ایس ایس ریڈیو91.2 میگا ہرٹز ) کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔
اس وقت ملک بھر میں تقریباً 329 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 22 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کرناٹک میں ہیں اور جے ایس ایس ریڈیو تیسرا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہے ، جو میسور میں نشریات کرے گا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت نے کہا کہ ‘‘ کمیونٹی ریڈیو ’’ حالیہ برسوں میں پسماندہ علاقوں کے نچلے طبقے کے لوگوں کے میڈیا کے طور پر مقبول ہوا ہے اور اس نے پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ نچلی سطح کے لوگوں کو اپنی کمیونٹی کی ترقی کے عمل میں حصہ لینے میں مدد دی ہے۔
مقامی آبادی میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے اس وبائی مرض کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی فلاحی اسکیموں کے ساتھ ساتھ کووڈ - 19 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
سری ستّور مَٹھ کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ جنوبی بھارت کا ایک ممتاز مذہبی مرکز ہے ، جو ہر طریقے سے انسانیت کی خدمت کے لئے جانا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ایک ہزار پچاس سال سے زیادہ عرصے سے اپنی موجودگی کے ساتھ سری ستّور مٹھ ملک اور بیرونِ ملک کے ہزاروں لوگوں کے لئے سماجی – روحانی – صحت اور تعلیم کامرکزرہا ہے ۔
اس موقع پر سری ستّور وِیرسمہاسن سنستھان مٹھ کے عزت مآب جگت گرو سری شیوا راتری دیشیکندر مہا سوامی جی ، کرشنا راج حلقے کے ایم ایل اے جناب ایس اے رام داس ، چاما راج حلقے کے ایم ایل اے جناب ناگیندر ، نرسمہا راج حلقے کے ایم ایل اے جناب تنویر سیٹھ ، میسور سٹی کارپوریشن کی میئر محترمہ سنندا پالا نیتر اور میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ہیمنتا کمار اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 29.08.2021 )
U.No. 8467
(Release ID: 1750621)
Visitor Counter : 191