وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے وزیر  سربا نند سونووال   نے  آزادی کے امرت مہوتسو  کے تحت مہمات کا اعلان کیا


کام میں زیادہ مصروف رہنے والے لوگوں کے لئے پانچ منٹ کا یوگو پروٹوکول ، 75 لاکھ کنبوں کے لئے جڑی بوٹیوں کی تقسیم  اور بزرگ آبادی کے لئے امراض کی روک تھام کی ادویات کی تقسیم کی ایک ہفتہ طویل مہم کا آغاز کیا

Posted On: 29 AUG 2021 2:21PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 29   اگست / آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریب کے تحت  آیوش کی وزارت کی کئی سرگرمیوں اور مہمات  کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس میں  وگیان بھون سے  ‘ وائی  - بریک ’ ایپ کا قومی لانچ ، کھیتوں میں جڑی بوٹیوں  کی کھیتی کی  سال بھر  طویل مہم ،  جڑی بوٹیوں  کی کنبوں میں تقسیم  اور آیوش نظام سے اسکول اور کالج  جانے والے طلباء کو روشناس کرانے کی مہم کا آغاز کیا ۔

جناب سونووال نے کہا کہ 30 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہنے والی ہفتہ وار سرگرمیوں اور مہمات کا مقصد بالآخر ملک کے دور دراز حصوں تک پہنچنا ہے اور بچوں سے لے کر ہمارے بزرگوں  ، کسانوں سے لے کر کارپوریٹ تک ہماری آبادی کے تمام زمروں تک رسائی حاصل کرنی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010TUO.jpg

 

آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومتِ  ہند کے ذریعے منعقد کی جانے والی تقریبات کا ایک سلسلہ ہے ۔  اس مہوتسو کو جَن بھاگیداری کے جذبے سے  جَن اُتسو کے طور پر منایا جائے گا  ۔

ان سرگرمیوں میں کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 31 اگست کو 75 ہزار ہیکٹر اراضی پر دواؤں کے پودوں کی کاشت ، ‘ وائی – بریک ’ ایپ کا اجراء ، یکم  ستمبر کو آفس جانے والے افراد کے لئے پانچ منٹ کا یوگا پروٹوکول ، 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے بیماری سے تحفظ کرنے والی ادویات کی تقسیم  شامل ہے۔ عوام پر خصوصی توجہ کے ساتھ 2 ستمبر کو آیوش کی امراض سے بچاؤ کی  ادویات ، 3 ستمبر کو ‘ آیوش آپکے دوار ’ پروگرام کے تحت سال کے دوران 75 لاکھ خاندانوں میں جڑی بوٹیوں   کی تقسیم ، 4 ستمبر کو اسکول اور کالج کے طلباء میں بیداری  پیدا کرنے کے لئے لیکچرز ، 5 ستمبر کو ‘ وائی – بریک ’ ایپ  پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ۔  آیوش ہفتے کا آغاز ، 30 اگست کو ‘‘ آیوش شیلٹر کے ذریعے طوفان  میں بچاؤ ’’ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کے ساتھ کیا جائے گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ آیوش کی وزارت  ملک کے عوام کے فائدے کے لئے اپنی خدمات کی ترسیل میں  اضافے کے  طور پر  اس موقع  کا استعمال کر رہی ہے ۔  انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام ریاستی حکومتیں بھی اس میں حصہ لیں گی اور وزارت کی اس کوشش میں مدد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ‘‘ آیوش معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت کرنے کی صلاحیت اور حکمت رکھتا ہے اور ہم اس ہفتے کے دوران اس قوت  اور عزم کا اظہار کریں گے اور یہ عزم سال بھر جاری رہے گا۔ ’’

جناب سونووال نے کہا کہ 75000  ہیکٹر اراضی پر دواؤں کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے گا اور کسانوں کی مستقل آمدنی کا ذریعہ بنے گا۔ یہ سرگرمی طبی پودوں کے قومی بورڈ  کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔  تمام ریاستی طبی پلانٹ بورڈ ، اِس ہدف کو  حاصل کرنے کے لئے قومی  بورڈ کے ساتھ ہوں گے ۔ اس سے کسانوں کو  بڑے طور پر فائدہ ہو گا ۔

وائی ​​بریک ایپلی کیشن کا اجراء وزارت آیوش کی منصوبہ بندی کی ایک اہم ترین سرگرمی ہے۔ ایپلی کیشن وگیان بھون میں منعقد ہونے والی تقریب میں لانچ کی جائے گی۔ یوگا پروٹوکول میں آسن ، پرانایام اور مراقبہ شامل ہے اور یہ تمام کام کرنے والے لوگوں بشمول سرکاری اور نجی ملازمین کے لئے ، اُن کے کام کے  دباؤ کوکم کرنے ، تازہ دم ہونے اور اپنے کام کے مقامات پر قوت مدافعت  میں اضافے کے ساتھ پھر   سے توجہ مرکوز کرنے میں مددگار ہے ۔

یہ  ‘‘ وائی – بریک ’’ موبائل ایپ ایم ڈی این آئی وائی نے تیار کی ہے ۔ آیوش کے مرکزی وزیر نے کہا  کہ اس ایپ کے ذریعے  یوگا اور مراقبہ صرف پانچ منٹ میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے۔

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ، آیوش کی امراض  کو روکنے والی ادویات کی تقسیم ، کمیونٹی کو کووڈ  وبائی امراض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دے گی۔  کووڈ  سے متعلق پروٹوکول مختلف آیوش نظاموں کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت ، اِن رہنما خطوط  اور طرز زندگی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے گی ۔

‘ آیوش آپ کے دُوار ’ پروگرام کے تحت ، کچن گارڈن میں دواؤں کے پودوں کو اگانے کے تصور کو فروغ دینے کے لئے کنبوں میں پودے تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سے کنبوں کو اپنے باغات سے عام بیماریوں کے علاج کے لئے ادویات استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

نوجوانوں کو آیوش کی طرف راغب کرنے اور انہیں صحت مند رہنے میں مدد دینے کے لئے ہائر سیکنڈری اسکول کے طلباء اور کالج کے طلباء کو آیوش نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے لیکچرز کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ  ‘‘ ملک کے مختلف اداروں کے طلباء کو آیوش کی وزارت کی کوششوں کے بارے میں مطلع  کیا جائے گا اور ہم انہیں آیوش کے سیکٹروں سے بھی جوڑیں گے ۔’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 29.08.2021  )

U.No.  8466


(Release ID: 1750620) Visitor Counter : 407


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu