وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ایراوت کووڈ ریلیف رسد کے ساتھ ویتنام کے شہر ہو چی مِنہ پہنچا

Posted On: 30 AUG 2021 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30/اگست 2021 ۔ فی الحال جاری مشن ساگر (ایس اے جی اے آر) کے ایک جزو کے طور پر آئی این ایس ایراوت 30 اگست 2021 کو کووڈ ریلیف سامان کے ساتھ ویتنام کے شہر ہو چی مِنہ کی بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ جہاز 5 آئی ایس او کنٹینروں میں 100 میٹرک ٹن سیال طبی آکسیجن اور 10 ایل پی ایم کی صلاحیت والے 300 آکسیجن کنسنٹریٹرس لے کر گیا ہے۔ یہ رسد موجودہ کووڈ 19 کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے ویتنام کی حکومت کے ذریعے بتائی گئی ضرورت کی بنیاد پر بھیجی گئی ہے۔

وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بحری کمان کے تحت، آئی این ایس ایراوت ملک میں ہی تیار کیا گیا لینڈنگ شپ ٹینک (بڑا) ہے۔ یہ جہاز کووڈ سے متعلق راحتی سامان پہنچانے کے لئے جنوب مشرقی ایشیا میں تعینات ہے۔ یہ جہاز اس سے قبل 24 اگست 2021 کو انڈونیشیا کے جکارتہ میں واقع تانجنگ پرایوک پورٹ میں داخل ہوا تھا اور انڈونیشیا کی حکومت کے ذریعے مطلوبہ 10 سیال طبی آکسیجن کنٹینر اتارا تھا۔ بھارت سرکار کے ساگر (سکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل اِن دی ریجن) کے تصور کے ایک جزو کے طور پر بھارتی بحریہ خطے کے ممالک کے ساتھ سرگرم طریقے سے مصروف عمل ہے اور انسانی بنیادوں پر انجام دیے جانے والے متعدد مشنوں میں پیش پیش رہی ہے۔

بھارت اور ویتنام کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط روایتی تعلق ہے اور محفوظ تر سمندری ڈومین کی سمت میں مل جل کر کام کرتے رہے ہیں۔ دونوں بحریے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کرتے ہیں، جس میں سب میرین، ہوابازی و تکنیکی تعاون کے شعبوں میں مشترکہ ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔ یہ دو فریقی مشقوں کی شکل میں مشترکہ بحری مشق بھی کرتی رہتی ہیں۔ جہاز کی موجودہ تعیناتی کا مقصد اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے۔

یہ جہاز طبی رسد اتارنے کے بعد ہو چی مِنہ شہر سے روانہ ہوگا اور موجودہ مشن ساگر کے ایک جزو کے طور پر خطے کے دیگر دوست ممالک میں طبی رسد پہنچانے کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)TRKE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)YBJK.jpeg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8463

 


(Release ID: 1750618) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil