نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارت کی اونی لیکھارا تاریخ میں پیرالمپک کھیلوں میں تیراندازی میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں

Posted On: 30 AUG 2021 6:06PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • وزیر اعظم نے ٹوکیو پیرالمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے اونی لیکھارا کو مبارک باد دی
  • کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی پیراشوٹر لیکھارا کو ان کی تاریخی حصول یابی پر نیک خواہشات پیش کیں

 

انیس سالہ پیرا شوٹر (تیرانداز) اونی لیکھارا نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر پیر کے روز تاریخ رقم کردی۔ اپنے پہلے پیرالمپک میں اونی نے آر2 ویمنس 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ1 زمرے میں 249.6 پوائنٹس حاصل کئے، جو کہ ایک پیرالمپک ریکارڈ ہے اور عالمی ریکارڈ کے برابر ہے۔

اس سے قبل، راجستھان میں اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ کے طور پر کام کرنے والی اور جے پور کے جے ڈی اے شوٹنگ رینج میں ٹریننگ حاصل کرنے والی اونی نے 621.7 پوائنٹس حاصل کرکے کوالیفکیشن میں ساتواں مقام حاصل کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ وہ 2012 میں ایک سڑک حادثہ کا شکار ہونے کے بعد سے وہیل چیئر سے چلتی ہیں۔ اپنے اسکول میں ٹاپر رہنے والی اونی کا ماننا ہے کہ زندگی صرف اس کا نام نہیں ہے کہ آپ کے ساتھ اچھے پتے (کارڈس) ہوں، بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ ان پتوں سے کیسے کیلتے ہیں۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا ہے ’’ غیر معمولی کارکردگی اونی! سخت محنت سے جیتے گئے طلائی تمغے کے لئے مبارک باد، یہ آپ کی فطرت میں شامل جفاکشی اور نشانہ بازی کے کھیل کے تئیں آپ کے جذبے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔ یہ حقیقی طور پر بھارتی کھیلوں کے لئے ایک خاص لمحہ ہے۔ آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔‘‘

 

کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی پیراشوٹر لیکھارا کو ان کی حصول یابی پر مبارک باد دی ہے۔ جناب ٹھاکر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’متحیر کن اونی نے اوّل درجے کا تمغہ جیتا۔ ایک تاریخی لمحہ، کیونکہ وہ اولمپکس اور پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی واحد خاتون بن گئی ہیں۔ 10 میٹر اے آر اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 کے فائنل میں نشانہ سادھا۔ ایک پیرالمپک ریکارڈ بناتے ہوئے 249.6 پوائنٹس حاصل کئے۔ عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔‘‘

اونی نے 2017 سے متعدد عالمی کپ تمغے جیتے ہیں، جن میں ڈبلیو ایس پی ایس ورلڈ کپ 2017 کے آر2 میں جونیئر عالمی ریکارڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ، ڈبلیو ایس پی ایس عالمی کپ بینکاک  2017 میں کانسے کا تمغہ، ڈبلیو ایس پی ایس عالمی کپ ، اوسیجیک، کروایشیا 2019 میں چاندی کا تمغہ اور ڈبلیو ایس پی ایس عالمی کپ العین 2021 میں چاندی کا تمغہ شامل ہے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں فروری 2019 میں ٹوکیو پیرالمپک کوٹا جیتا تھا۔

سنہ 2017 سے حکومت اونی کو تعاون دیتی آئی ہے، جس میں انھیں ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) شامل ہے۔ اس کے علاوہ انھیں اینوول کلینڈر فار ٹریننگ اینڈ کمپٹیشن (اے سی ٹی سی) کے ذریعے ٹریننگ کے لئے رقم بھی دستیاب کرائی گئی۔ اس تعاون کی بدولت انھوں نے 12 بین الاقوامی مسابقوں میں مقابلہ کیا، اسپورٹس کٹ کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سائنس سپورٹ سے نیشنل کوچنگ کیمپوں میں شرکت کی۔ انھیں گھر پر ایک کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل ٹارگیٹ کی تنصیب، ایئر رائفل، ایمونیشن اور ساز و سامان کے لئے مالی مدد بھی ملی۔

اونی پھر یکم ستمبر کو سدھارتھ بابو اور دیپک کے ساتھ آر3 مکسڈ 10 میٹر ایئر رائفل پرون ایس ایچ1 میں ایکشن میں ہوں گی۔ وہ 3 ستمبر کو آر8 ویمنس 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ایس ایچ1 میں بھی حصہ لیں گی۔ ساتھ ہی ساتھ وہ 5 ستمبر کو سدھارتھ اور دیپک کے ساتھ آر6 مکسڈ 50 میٹر ایئر رائفل پرون ایس ایچ1 مقابلے میں بھی حصہ لیں گی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8462



(Release ID: 1750587) Visitor Counter : 178