وزارت خزانہ

جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت لیٹ فیس معافی اسکیم اور رجسٹریشن کی منسوخی کو واپس لینے کےلئے درخواست دینے کے مقررہ وقت میں توقیع

Posted On: 29 AUG 2021 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/اگست2021 ۔ حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر 19/2021 – مرکزی ٹیکس، مورخہ 01.06.2021 کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو راحت دی ہے۔ یہ راحت جولائی 2017 سے اپریل 2021 کی ٹیکس مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر- 3بی جمع نہ کرنے کے لئے لیٹ فیس میں کمی / ختم کرکے دی ہے، بشرطیکہ مذکورہ ٹیکس مدت کے لئے ریٹرن 01.05.2021 سے 31.08.2021 کے دوران داخل کردیئے گئے ہیں۔ لیٹ فیس معافی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے آخری تاریخ بھی موجودہ 31.08.2021 سے بڑھاکر 30.11.2021 کردی گئی ہے۔ (نوٹیفکیشن نمبر 33/2021 – سینٹرل ٹیکس،  مورخہ 29.08.2021 دیکھیں)

موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کی بنیاد پر حکومت نے رجسٹریشن کی منسوخی کو واپس لینے کے لئے دی جانے والی درخواست کی تاریخ بھی بڑھاکر 30.09.2021 کردی ہے۔ اگر رجسٹریشن کی منسوخی کو واپس لینے کے لئے دی جانے والی درخواست کی مقررہ تاریخ 01.03.2020 سے 31.08.2021 کے درمیان ہو۔ اس توسیع کا اطلاق صرف ان معاملات میں ہوگا جو سی جی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 29 کے سب سیکشن (2) کے کلاز (بی) یا کلاز (سی) کے تحت آتے ہوں۔ (نوٹیفکیشن نمبر 34/2021 – سینٹرل ٹیکس،  مورخہ 29.08.2021 دیکھیں)۔

ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفکیٹ (ڈی ایس سی) کی بجائے الیکٹرانک ویری فکیشن کوڈ (ای وی سی) کا استعمال کرتے ہوئے کمپنیوں کے ذریعے فارم جی ایس ٹی آر – 3بی اور فارم جی ایس ٹی آر-1 / آئی ایف ایف پُر کرنے کے عمل کا بھی 27.04.2021 سے 31.08.2021 کی مدت کے لئے آغاز کردیا گیا ہے۔  اسے مزید بڑھاکر 31 اکتوبر 2021 کردیا گیا ہے۔ (نوٹیفکیشن نمبر 32/2021 – سینٹرل ٹیکس،  مورخہ 29.08.2021 دیکھیں)۔

لیٹ فیس معافی اسکیم اور رجسٹریشن کی منسوخی کو واپس لینے کے لئے درخواست دینے کے لئے مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کئے جانے سے ٹیکس دہندگان بالخصوص ایسے چھوٹے ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا، جو متعدد اسباب بالخصوص کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا شدہ دشواریوں کی وجہ سے اپنا ریٹرن مقررہ وقت پر نہیں بھرپائے اور جن کا رجسٹریشن اس وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ وہ ان توسیعات کا جلد از جلد فائدہ پہنچائیں تاکہ آخری لمحات کی بھاگ دوڑ سے بچ سکیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

8443U-NO.

 



(Release ID: 1750314) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu