وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

محکمہ ماہی گیری، مرکزی وزارت برائے ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر ویبینار کا اہتمام کیا


”میٹھے پانی کی آبی زراعت میں بڑی بیماریوں کے مسائل اور ان کا مینجمنٹ“ کے موضوع پر ویبینار

Posted On: 28 AUG 2021 4:01PM by PIB Delhi

محکمہ ماہی گیری، وزارت ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر سکریٹری، محکمہ ماہی گیری، حکومت ہند، جناب جتندر ناتھ سوین کی صدارت میں 28 اگست، 2021 کو ”میٹھے پانی کی آبی زراعت میں بڑی بیماریوں کے مسائل اور ان کا مینجمنٹ“ کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ جناب سوین نے اپنے افتتاحی خطاب میں مختصر طور پر ہندوستان کے انقلاب اور آزادی کے بعد کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اجتماع کو بتایا کیا کہ محکمہ ماہی گیری، حکومت ہند آزادی کے 75 سال کے موقع پر ویبینار کے سلسلے کا اہتمام کر رہی ہے۔ آج کا ویبینار میٹھے پانی کے آبی زراعت میں بڑی بیماریوں کے مسائل اور ان کے انتظام پر مرکوز ہے۔ جناب سوین نے ملک کی مچھلی کی پیداوار میں میٹھے پانی کی آبی زراعت کی شراکت پر روشنی ڈالی۔

جناب ساگر مہرا، جوائنٹ سکریٹری (گھریلو ماہی گیری) اور ڈاکٹر جے بالاجی، جوائنٹ سکریٹری (سمندری ماہی گیری) نے بھی ویبینار سے خطاب کیا۔ ویبینار میں محکمہ ماہی گیری کے دیگر عہدیداروں، ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے ماہی گیری عہدیداروں، ریاستی مویشی اور ماہی گیری یونیورسٹیوں کے فیکلٹی، کاروباری افراد، آبی زراعت کے کاشتکاروں اور آبی زراعت کی صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جناب ساگر مہرا، جے ایس (آئی ایف) نے مختصر طور پر ہندوستان کے میٹھے پانی کی آبی زراعت میں بیماریوں کے مینجمنٹ کی اہمیت اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے ذریعے اس شعبے کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر جے بالا جی نے اپنے خطاب میں بیماری کی وجہ سے کسانوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور بیماری اور آبی صحت کے انتظام کے مسائل پر قابو پانے کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی پر زور دیا۔

ڈاکٹر پرمودا کمار ساہو، پرنسپل سائنسدان، آئی سی اے آر- سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فریش واٹر ایکوا کلچر نے ہندوستان میں میٹھے پانی کی آبی زراعت میں بیماریوں کے بڑے مسائل اور ان کے انتظام کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ اپنی پرزنٹیشن میں، انھوں نے مچھلی کی بیماری کے اہم مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، انھوں نے تفصیل کے ساتھ بیماری کے انتظام کے لیے اقدامات، مچھلی کی صحت کے شعبے کے مسائل اور تشویشات کے بارے میں وضاحت کی اور بہتر صحت کے انتظام کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں۔

پرزنٹیشن کے بعد، کسانوں، کاروباریوں، ہیچری مالکان، سائنسدانوں اور یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر پی کے ساہو، پرنسپل سائنسدان، ICAR-CIFA نے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کی قیادت کی۔ اسٹیک ہولڈروں نے فارم کی مختلف بیماریوں اور ہیلتھ مینجمنٹ کے مسائل اٹھائے جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ساہو نے اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر مناسب انتظامی اقدامات تجویز کیے۔

جناب آئی اے صدیقی، فشریز ڈویلپمنٹ کمشنر، ڈی او ایف نے ویبینار کے دوران مباحثے کی نظامت کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8409



(Release ID: 1750086) Visitor Counter : 323


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu