کامرس اور صنعت کی وزارتہ

’’ہم برطانیہ، متحدہ عرب امارات، جی سی سی ممالک، آسٹریلیا اور یورپییونین جیسے کئی ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے سے متعلق بات چیت پر تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں‘‘: جناب گوئل


بھارت اور امریکہ نے مستقبل قریب میں 500 بلین ڈالر کی تجارت کی خواہش پر اتفاق کیا ہے - جناب پیوش گوئل

تاجر اور برآمد کنندہ جڑواں پسٹن ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کے انجن کو طاقت دیتے ہیں: جناب گوئل

نیا ہندوستان ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے منتر پر بنایا جائے گا: جناب پیوش گوئل

ہر ترقی کا پیرامیٹر ہم سب کے لیے انتہائی دلچسپ مستقبل دکھا رہا ہے: جناب پیوش گوئل

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) کے پلیٹ فارم کے ذریعے کاروبار اور تجارتی برادری سے خطاب کیا

Posted On: 28 AUG 2021 2:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28؍اگست،2021۔تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک، سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) کے پلیٹ فارم کے ذریعے کاروباری اور تجارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ایک آتم نربھر بھارت سب کے ساتھ مشغول ہونے کی صلاحیت اور اعتماد کی تعمیر کے بارے میں ہے۔ یہ ہماری صنعت کو معیار، لاگت کی مسابقت اور اختراع کے ساتھ سب کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KYOS.jpg

جناب گوئل نے کہا کہ تاجر اور برآمد کنندہ ملک کی معاشی ترقی کے انجن کو مضبوط کرنے والے جڑواں پسٹن ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بطور پالیسی ساز، ہم کاروباری برادری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس پر پختہ یقین رکھتے ہیں جو کہ اگلے 25-30 سالوں میں ہندوستان کو عالمی سطح پر سرفہرست معیشت بنا سکتا ہے۔

جناب گوئل نے ملک کے تمام دولت بنانے والوں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا  کہ آپ وہ لوگ ہیں جو حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ سماجی بہبود کے کئی اقدامات غریبوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی پروگراموں کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملک کے پسماندہ، خواتین اور بچوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ کاروباری برادری نے وزیراعظم کے وژن کو سمجھنے میں مدد کی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان ہم آہنگی نے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ بھارت دنیا کو جو کچھ دے سکتا ہے، کوئی دوسرا ملک نہیں دے سکتا۔ عوام، نجی شعبے اور حکومت کے درمیان شراکت داری 130 کروڑ ہندوستانیوں کی زندگی بدل رہی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ "کاروبار میں آسانی ہو یا زندگی گزارنے میں آسانی،یہ شفافیت ہو یا فوائد کی منتقلی، آج پچھلے 7 سالوں میں رکھی گئی ایک مضبوط بنیاد، ہمیں بڑے خواب دیکھنے اور اپنی قسمت خود لکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان ہے جو 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس' کے منتر پر بنایا جائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہر ترقی کا پیرامیٹر ہم سب کے لیے انتہائی دلچسپ مستقبل دکھا رہا ہے۔ چاہے یہ ایف ڈی آئی ہو ، زرمبادلہ کے ذخائر ، غذائی ذخائر ، زراعت کی پیداوار ، مینوفیکچرنگ ، تمام شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موثر قیادت میں ہم نے ہر شعبے میں ہندوستان کو تبدیل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ کاروبار میں آسانی ہو یا زندگی گزارنے میں آسانی ہو، شفافیت ہو یا فوائد کی منتقلی۔ آج پچھلے 7 سالوں میں رکھی گئی ایک مضبوط بنیاد، ہمیں بڑے خواب دیکھنے اور اپنی قسمت خود لکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ترقی کا ہر پیرامیٹر ہم سب کے لیے انتہائی دلچسپ مستقبل دکھا رہا ہے۔ چاہے یہ ایف ڈی آئی ہو، زرمبادلہ کے ذخائر، غذائی ذخائر، زراعت کی پیداوار، مینوفیکچرنگ، تمام شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر نے کہا کہ ہم کئی ممالک جیسے برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور جی سی سی ممالک، آسٹریلیا اور یورپییونین کے ساتھ ایف ٹی اے پر اپنی بات چیت پر تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ نے مستقبل قریب میں 500 بلین ڈالر کی تجارت کی خواہش پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک قابل اعتماد ساتھی کی تلاش میں ہے اور وہ ساتھی ہندوستان کی کاروباری برادری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری مطلوبہ مینوفیکچرنگ منزل بن کر ابھرا ہے۔ یہ انڈیا کی "مینوفیکچرنگ ہب" بننے کی صلاحیت اور وعدے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک "تجارتی مرکز" بھی بننا چاہیےیعنی وہ جگہ جہاں دنیا خریداری کے لیے آتی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کے عروج کو ٹرسٹ، ٹینسیٹی اور ہمارے تاجروں کے ٹیلنٹ کی مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان استحکام، پیداواری صلاحیت، لچک، اختراع، قوم پرستی اور ٹیلنٹ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انہیںیہ جان کر خوشی ہوئی کہ جے آئی ٹی او ایک 12 روزہ طویل ورچوئل ایکسپو کا اہتمام کر رہا ہے جس میں سیکڑوں کاروباریوں اور کاروباری افراد کو سیکھنے، کمانے اور آگے بڑھنے کے لیے ایک ساتھ جوڑا جائے گا۔

 

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8407



(Release ID: 1750069) Visitor Counter : 145


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Tamil