وزارات ثقافت

جناب انوراگ ٹھاکر اور جناب جی کشن ریڈی نے ای فوٹو نمائش "میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن" اور ورچوئل فلم پوسٹر نمائش "چترانجلی@75" کا آغاز کیا


حکومت 'نو یور کانسٹی ٹیوشن' (اپنے آئین کو جانیں) مہم چلائے گی: جناب ٹھاکر

ہندوستانی فلموں کے پاس ہندوستان کی نرم طاقت کو آگے بڑھانے کا ایک انوکھا موقع ہے: جناب ریڈی

'"میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن"نمائش ہماری آزادی کے سفر کے سنگ میل کا جشن منا تی  ہے ،یہ  ہندی اور انگریزی کے ساتھ 11 علاقائی زبانوں میں بھی  دستیاب ہے

Posted On: 27 AUG 2021 5:31PM by PIB Delhi

             

اہم جھلکیاں:

  • چترانجلی@75 آزادی  سے مجاہدین آزادی کی مقدس یادیں تازہ ہوں گی۔ وزارت مستقبل میں ایسی فلموں کو لوگوں تک لے جائے گی: جناب ٹھاکر
  • وزیر اعظم آزادی کا امرت مہوتسو کو نوجوانوں کی قیادت والی تحریک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جی کشن ریڈی
  • تصویر اور پوسٹر کی نمائش ملک کے نوجوانوں کو حوصلہ دے گی اور فعال بنائے گی: ش جی کشن ریڈی
  • اس موقع پر نمائشوں کی تصاویر کے ایک کولاج کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

 

اطلاعات و نشریات ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کےمرکزی وزیر ، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج وزیر مملکت برائے ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری اور اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل موروگن ،  پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی کے ساتھ مشترکہ طور پر ای  فوٹو نمائش "میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن" اور ورچوئل فلم پوسٹر نمائش "چترانجلی@75" کا افتتاح کیا ۔

اس تقریب جدید ہندوستان کے سفر کی نمائش کرنے اور جنگ آزادی کے گمنام ہیرو سمیت مجاہدین آزادی کی خدمات کا جشن منانے کی غرض سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کیا گیا۔اس  پروگرام کا انعقاد مذکورہ وزارت اور ساتھ ہی مختلف میڈیا اکائیوں کے ذریعہ منائے جا رہے 'آئیکونیک ویک' کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ای فوٹو نمائش کا مقصد آئین سازی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ یہ نمائش ، عوامی شراکت داری کی سمت میں ایک قدم ہے ، جو نہ صرف ہمارے ملک کے نوجوانوں کو آئین کے بارے میں جاننے کی ترغیب دے گی بلکہ انہیں ان کے حقوق کے بارے میں تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ قوم کے تئیں اپنے فرائض کے جذبے سے روشناس کرائے گی۔

جناب ٹھاکر نے اعلان کیا کہ بہت جلد حکومت ہر ضلع میں'اپنے آئین کو جانیں' کے عنوان سے ایک پروگرام چلائے گی تاکہ ہمارے آئین کےبنیادی اصولوں کی تشہیر کی کوششوں میں نوجوانوں کی  شراکت کی  حوصلہ افزائی  کی جا سکے ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ "ہم نے اپنے تغیراتی ڈیجیٹل انقلاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس ایڈیشن کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں جاری کی ہے۔ یہ کتاب ہندی اور انگریزی کے ساتھ گیارہ ہندوستانی زبانوں میں جاری کی جائے گی۔ یہ منفرد مجموعہ ہماری آزادی کے سفر کے مختلف سنگ میل کا جشن  منائے گا۔اس  ورچوئل نمائش میں ویڈیو اور تقاریر کا مجموعہ ہے اور ایک انٹرایکٹو کوئز کے ساتھ شرکت کرنے پر ای سرٹیفکیٹ  بھی فراہم کیا جائے گا۔

ورچوئل پوسٹر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا کہ "چترانجلی@75 ہندوستانی سنیما کے 75 سالوں کی نمائندگی کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے مجاہدین آزادی ، ہمارے سماجی اصلاح کاروں اور ہمارے فوجیوں کی بہادری کی مقدس یادوں کوتازہ کرے گی۔ ہم نے اس طرح کی 75 مشہور فلموں کو اپنی پوسٹر نمائش میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ مستقبل میں وزارت نہ صرف پوسٹر بلکہ ان فلموں کو بھی ملک کے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوسٹر نمائش ہندوستانی سنیما کے کئی دہائیوں کے سفرپر محیط ہے جس میں آزادی سے پہلے کا دور بھی شامل ہے۔ اس نمائش میں ہندوستان کے کونے کونے سے مشہور فلموں کے پوسٹر شامل  ہیں۔

وزیر نے سامعین کو آگاہ کیا کہ ورچوئل فلم کا پوسٹر ڈاؤن لوڈ کے قابل ہے اور سب سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کو دوسروں تک وسیع پیمانے پر شیئر کریں۔

جناب جی کشن ریڈی نے بتایا کہ ہمارے وزیر اعظم  آزادی کا امرت مہوتسو کو نوجوانوں کی زیر قیادت تحریک کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور فلم ایک انتہائی طاقتور ذریعہ ہے جس سے نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے آسانی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ثقافتی تبادلے ، یوگا ، آیوروید اور انڈین آرٹ کے ذریعہ ہندوستان کی نرم طاقت بہت بڑھ گئی ہے۔ یہ ہماری ثقافتی ورثے کے ایک حصے کے طور پر ہماری فلموں کو دیکھنے کا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی فلموں میں ہندوستان کی نرم طاقت کو آگے بڑھانے کا ایک منفرد صلاحیت موجود ہے۔" مرکزی وزیر نے کہا کہ ان تقریبات کے ذریعہ وزیر اعظم نوجوانوں کو 2047 میں ایک مضبوط ، طاقتور اور پراعتماد ہندوستان کا تصور کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں ، جب ہماری آزادی کے سو سال پورے ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NWRW.jpg

وزیر ثقافت نے 23 اگست اور 29 اگست کے دوران "آئیکو نک ویک" منانے اور آئین سازی کے حوالے سے ای فوٹو نمائش کا اہتمام کرنے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی ستائش کی۔ جناب ریڈی نے کہا کہ چترانجلی@75 لوگوں کو ہمارے مجاہدین آزادی کے ذریعہ پیش کی گئی قربانیوں کی یاد دلائے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تصویر اور پوسٹر کی نمائش ملک کے نوجوانوں کو حوصلہ دے گی اور انہیں فعال بنائے گی۔

وزارت اطلاعات و نشریات میں سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو ملک کے نوجوانوں تک لے جانے کی سمت میں کی جانے والی ایک کوشش ہے۔

جناب ٹھاکر کے ساتھ جناب ریڈی ، ڈاکٹر ایل موروگن ، جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی نے اس موقع پر نمائشوں میں شامل تصاویر کے ایک کولاج کی نقاب کشائی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021CTF.jpg

) تصویر: کولاج کی نقاب کشائی کرتے ہوئے (

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J0XD.jpg

) تصویر: جناب جی کشن ریڈی کولا ج پر دستخط کرتے ہوئے (

چترانجلی@75کے بارے میں:       

یہ ورچوئل نمائش بصری دستاویزات کی ایک مجازی نمائش ہے جو  ہندوستانی سنیما  کے ذریعہ مجاہدین آزادی اور فوجیوں کی بہادری نیز قربانی کو سراہتے ہوئے سینما کے سفر کو پیش کرتی ہے ، اس میں ایسی فلمیں  شامل ہیں جو معاشرے کے جذبات و احساسات کو کی عکاسی کرتی ہیں اور مختلف اصلاحات کا باعث بنتی ہیں اور ایسی فلمیں  بھی شامل ہیں جس نے مسلح افواج کے جیالوں کو امر کردیا۔

'چترانجلی @ 75' ، مختلف زبانوں کے سینما گھروں سے 75 فلمی پوسٹروں اور تصاویر کے ذریعہ حب الوطنی کے مختلف مزاج کو پیش کرتی ہے۔ نمائش کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: 'سماجی اصلاحات کا سنیما' ، 'سنیما کے لینس سے آزادی کی جدوجہد' اور 'بہادر سپاہیوں کو سلام'۔

خاموش فلم بھکت ویدور (1921) سے شروع ہوکر مجاہد آزادی اویال واڑا نرسمہا ریڈی کی زندگی پر مبنی حالیہ تیلگو فلم ' سائی را نرسمہا ریڈی (2019) تک ، ان 75 تصاویر میں ممتاز مجاہدین آزادی کی حالات زندگی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی جد و جہد  آزادی ، سماجی برائیوں پر فتح اور ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادروں کی بہادری کی عکاسی کرنے والے مختلف زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔

نمائش کو شیئر کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے اختیارات  کی سہولیات کے ساتھ صارف دوست بنایا گیا ہے۔

نمائش اس لنک  https://www.nfai.gov.in/virtual-poster-exhibition.php  پر دستیاب ہے۔

'میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن ' کے بارے میں:

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر ، وزارت اطلاعات و نشریت جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں پر پورے سال کے لیے ای کتابوں کا ایک سلسلہ شروع کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے "میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن"ہے۔ اس کے بعد ملک کا انضمام ، تحریک آزادی میں خواتین ، قبائلی تحریکیں ، انقلابی/گاندھی وادی تحریکیں وغیرہ شامل ہوں گی۔

تقریبا 25 نایاب تصاویر والی ای – کتاب "میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن" میں آئین سازی کے عمل کی عکاسی کی کی گئی ہے۔ اس میں ان ویڈیوز اور تقاریر کے لنکس بھی ہیں جو آل انڈیا ریڈیو کے آرکائیواور فلم ڈویژن سے حاصل کیے گئے ہیں۔

ای بک میں ایک اضافی انٹرایکٹو/دلچسپ کوئز بھی ہے جس میں قارئین کی دلچسپی بڑھانے اور شہریوں کی 'عوامی شراکت داری' کو یقینی بنانے کے لیے 10 سوالات کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

یہ ای بک ہندی اور انگریزی  کے علاوہ 11 دیگر زبانوں (اوڑیا ، گجراتی ، مراٹھی ، آسامی ، تیلگو ، کنڑ ، تمل ، ملیالم ، پنجابی ، بنگالی ، اردو) میں دستیاب ہوگی۔علاقائی پریس انفارمیشن بیورو/علاقائی  آؤٹ ریچ  بیورو  مقامی یونیورسٹیوں ، کالجوں ، اسکولوں کو لنک فراہم کرائیں گے اور ساتھ ہی اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی تشہیر کریں گے ۔

ای  بک اس لنک پر https://constitution-of-india.in/  پر دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YH7D.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8369



(Release ID: 1749993) Visitor Counter : 154


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Malayalam