اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کے تحت ادارے میکن نے امرت مہوتسو منایا
Posted On:
27 AUG 2021 3:17PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے تحت سرکاری زمرے کے ادارے میکن لمیٹڈ نے ہندستان کی آزادی کے 75 برسوں کییاد میں آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔
اہم مقامات پر پرچم کوڈ آف انڈیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جس کے تحت یوم آزادی سے عینپہلے ملازمین اور ویزیٹروں کو فلیگ کوڈ آف انڈیا سے آگاہ کرنے کیلئےجھنڈے کی اہمیت اور پرچم لہراتے وقت کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا ہے کے علاوہ قومی پرچم کے دیگر اہم پہلوؤں کو میکن کے ہیڈ کوارٹر کے دروازے پر نمایاں کیا گیا

مجاہدینِ آزادی نے ملک کے لئے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مجاہدینِ آزادی کی زندگی کی عکاسی کرنے والی تخلیقات کو دفتر کے احاطے میں اہم مقامات پر اس یقین کے ساتھ نمایاں کیا گیا تھا کہ اس سے سب کو ناانصافی کے خلاف لڑنے کی ترغیب اور حوصلہ افزائیملے گی اور ہمارے اندر فرائض کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گا۔ ان تخلیقات کے ذریعہ وطن کے لئے مجاہدین آزادی کی بے لوث قربانی کی عکاسی کی گئی۔

میکن کے تمام دفاتر میں کووڈ 19 کے تعلق سے تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوم آزادی بھی بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8359
(Release ID: 1749784)
Visitor Counter : 227