مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

اوڈیشہ دھوکہ دہی کے معاملوں میں محکمہ ڈاک کی کارروائی


متاثرین کے دعووں کا 30 دن میں ہوگا نمٹارہ: ڈاک سکریٹری جناب ونیت پانڈے


لچی پیٹا ڈاک گھر معاملے میں محکمہ جاتی جانچ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے

Posted On: 27 AUG 2021 3:13PM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے کہا، ’’ڈاک نظام میں عوام کے اعتماد سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے معاملوں کو روکنے کے لیے لگاتار نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔‘‘ آج ایک پریس کانفرنس میں حال ہی میں اوڈیشہ میں سامنے آئے دھوکہ دہی کے معاملوں سے نمٹنے میں محکمہ کی سرگرم کارروائی کے بارے میں جناب ونیت پانڈے نے جانکاری دی ہے۔ کانفرنس میں سینئر ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (وجیلنس) اور چیف وجیلنس آفیسر شامل ہوئے۔ اس دوران اوڈیشہ کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جناب سوویندو سوین ورچوئل طریقے سے کانفرنس میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M2DS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L5AX.jpg

21 اگست، 2021 کو کوراپُٹ کے سفر کے دوران، کورواپٹ منڈل کے لچی پیٹا، ملکانگیری کالونی اور بھجنگی واڑہ ڈاک گھروں کے تین دھوکہ دہی کے معاملوں کو عوام اور میڈیا کے ذریعے مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریل کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔

جناب پانڈے نے بتایا کہ ان معاملوں میں 2.44 کروڑ روپے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق پوسٹ ماسٹروں کو پہلے ہی برخاست کر دیا گیا ہے۔ لچی پیٹا اور ملکانگیری کالونی ڈاک گھروں میں جناب بشوناتھ پوڈیامی کے ذریعے کی گئی دھوکہ دہی کی رپورٹ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو دی گئی ہے، جنہوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ بھیجنگی واڑہ بی او کے برانچ پوسٹ ماسٹر جناب من پجاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 408، 409، 420، 468، 471 اور 473 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی اور پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد جانچ پوری کرنے کو کہا گیا ہے۔ اہم ملزمان اور ان کے اہل خانہ کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

لچی پیٹا ڈاک گھر میں محکمہ جاتی جانچ پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہے۔ دیگر دو معاملوں میں ابتدائی جانچ محکمہ کے ذریعے مکمل  کر لی گئی ہے اور تفصیلی جانچ جاری ہے اور ایک مہینہ کے اندر پوری کر لی جائے گی۔ اہم ملزمین کے خلاف بڑی سزا کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان سبھی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جن کی لاپرواہی سے فراڈ کو فروغ ملا ہے۔

جو لوگ اس فراڈ سے متاثر ہوئے ان کے دعووں کو حاصل کرنے کے لیے کارروائی شروع کی گئی ہے، جس کے لیے اوڈیشہ کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پہلے ہی ایک پریس نوٹ جاری کر چکے ہیں۔ 2 مئی، 2021 کو محکمہ ڈاک، نئی دہلی کے ذریعے جاری معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق سبھی حقیقی دعووں کا نمٹارہ 30 دنوں کے اندر کیا جائے گا۔ فراڈ سے متاثر اکاؤنٹ ہولڈر اس لنک سے اپنے دعوے جمع کرنے کے لیے فارم بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: https://utilities.cept.gov.in//dop/pdfbind.ashx?id=5602

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8354

 

 



(Release ID: 1749662) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu