مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے نوا رائے پور میں نئے سنٹرل سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کیا

Posted On: 27 AUG 2021 2:14PM by PIB Delhi

مکان اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں نئے سنٹرل سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کیا۔  سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے 66.91 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اس عمارت میں مرکزی حکومت کے 15 محکموں کو جگہ دی جائے گی، جس سے سالانہ چار کروڑ روپے کے کرایے کی بچت ہوگی۔

اس موقع پر جناب پوری نے اپنے خطاب میں عمارت میں سبز اور توانائی کی بہتر سہولیات کو شامل کرنے کے لیے سی پی ڈبلیو ڈی کی تعریف کی۔ ان میں 100 کلو واٹ بجلی کی صلاحیت والے روف ٹاپ سولر پینل، ایل ای ڈی فٹنگ اور بارش کے پانی کے ذخیرہ جیسے سہولیات شامل ہیں، جن سے وسائل کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی نے گزشتہ 16 برسوں سے ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ گزشتہ سات سالوں سے محکمہ نہ صرف معیاری بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، بلکہ انہیں متعینہ وقت اور منظور شدہ بجٹ کے اندر مکمل بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح کے طریقہ کار کا دوسری جگہوں پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ جناب پوری نے جدید ترین عمارت اور تعمیراتی ٹیکنالوجیوں کو شامل کرنے اور ان مقامی اشیاء کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی جو ماحولیات کے نقطہ نظر سے پائیدار ہوں۔

نوا رائے پور میں بنی نئی سنٹرل سکریٹریٹ کی عمارت 11476مربع میٹر کے ایک رقبہ پر بنائی گئی ہے، جس میں17846مربع میٹر کا بلٹ اپ ایریا ہے۔ عمارت میں پانچ منزلیں اور تہ خانہ ہے۔ اس میں 800 اہلکاروں کے کام کرنے کی جگہ اور 192 گاڑیوں کی پارکنگ سہولیت ہے۔ عمارت میں تین ستارہ گرہ ریٹنگ ہے، کیوں کہ اس میں ماحولیات کے موافق اور پائیدار سہولیات کو اپنایا گیا ہے۔ یہ جی پی آر اے رہائشی احاطہ سے صرف 1.5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، اور اس سے سرکاری اہلکاروں کے آنے جانے میں لگنے والے وقت کی کافی بچت ہوگی۔

سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) جناب شیلندر شرما اور سی پی ڈبلیو ڈی، ریاست اور ضلع انتظامیہ کے سینئر اہلکار بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8357

 

 


(Release ID: 1749591) Visitor Counter : 187
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu