شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے ریاست میں ہوا بازی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے گجرات کے وزیراعلیٰ کو مکتوب لکھا
प्रविष्टि तिथि:
26 AUG 2021 8:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ اگست : شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی کو ایک خط لکھ کر ریاست میں ہوا بازی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے معاملات میں تیزی لانے کی خاطر ذاتی مداخلت کی گزارش کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں اگلے 4 سے 5 سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے، تاکہ ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
جناب سندھیا نے درج ذیل امو ر پر جناب وجے روپانی کی توجہ دلائی ہے، جو گجرات میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔
- اے بی -320 قسم کے طیارے کی خدمات شروع کرنے کے لئے اور اس کو معقول بنانے کی خاطر بھاؤ نگر ہوائی اڈے پر 490.36 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
- شہر کے اطراف میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے جام نگر ہوائی اڈے پر 17.38 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
- اے بی – 320 قسم کے طیارے کی خدمات شروع کرنے اور اسے معقول بنانے کے لئے کاندلہ ہوائی اڈے پر 322.85 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
- اے بی – 320 قسم کے طیارے کی خدمات شروع کرنے اور اسے معقول بنانے کے لئے اور رَن وے کی تعمیر و ترقی کے لئے پور بندر ہوائی اڈے پر 430.5 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
- بنیادی پٹی کی ضروریات اور پیرالل ٹیکسی ٹریک کے لئے وڈودرہ ہوائی اڈے پر 18.33 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
- سی اے ٹی - 1 اپروچ لائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور رَن وے کی توسیع کے لئے سورت ہوائی اڈے پر 96.93 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔ ریاست حکومت سے دوسرے رَن وے کی ترقی کے لئے سورت ہوائی اڈے پر 2100 ایکڑ اراضی مختص کرنے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔
- ریاستی حکومت سے سابر متی ریور فرنٹ اور کیوڑیا کے درمیان خدمات شروع کرنے کے لئے سی پلین آپریشن کے بقایا جاتا کی ادائیگی کی گزارش کی گئی ہے۔
- علاقائی فضائی کنکٹی وٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) کے لئے وی جی ایف کے حصے کے طور پر ریاستی حکومت پر0.47 کروڑ روپے کی رقم کا بقایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م- ق ر)
U-8341
(रिलीज़ आईडी: 1749480)
आगंतुक पटल : 183