وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سنیچر کے دن بھارت ہی میں تیار کئے گئے بھارتی ساحلی حفاظتی دستے کے جہاز وِگراہا کو بیڑے میں شامل کریں گے
Posted On:
26 AUG 2021 5:11PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- آئی سی جی ایس وِگراہا، آف شور پیٹرول وہیسلس کے سلسلے کی ساتویں کڑی ہے
- اسے ملک میں ہی ایل اینڈ ٹی شپ بلڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے
- اس میں ایڈوانسڈ فائر پاور نصب ہے
- اسے ایک، دو انجن والے ہیلی کاپٹر اور چار تیز رفتار کشتیوں کو ڈھونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
- اسے وشاکھاپٹنم میں رکھا جائے گا اور یہ مشرقی سی بورڈ میں آپریٹ کرے گا
بھارتی ساحلی حفاظتی دستہ (آئی سی جی) کے جہاز وِگراہا کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 28 اگست 2021 کو چنئی میں بیڑے میں شامل کریں گے۔ یہ آف شور پیٹرول وہیسلس (او پی وی) یعنی ساحل سمندر سے دور نگرانی کرنے والے جہازوں کے سلسلے کی ساتویں کڑی ہے۔ یہ جہاز آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں تعینات کیا جائے گا اور کوسٹ گارڈ ریجن (مشرق) کے انتظامی کنٹرول کمان کے تحت مشرقی سی بورڈ میں آپریٹ کرے گا۔
98 میٹر کے اس او پی وی کو بھارت کے اندر ہی لارسن اینڈ ٹربو شپ بلڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 11 افسر اور 110 جہازراں ہوں گے۔ یہ جہاز ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی والے راڈار، نیوی گیشن اور کمیونی کیشن کے ساز و سامان اور ٹروپیکل سمندری حالات میں آپریٹ کرنے کی اہلیت رکھنے والے سینسرس اور مشینری سے لیس ہے۔ یہ جہاز 40/60 بوفورس گن سے مسلح ہے اور اس میں فائر کنٹرول سسٹم کے ساتھ دو 12.7 ایم ایم اسٹیبلائزڈ ریموٹ کنٹرول گن نصب کئے گئے ہیں۔ یہ جہاز انٹیگریٹڈ برج سسٹم، انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم، آٹومیٹڈ پاور مینجمنٹ سسٹم اور ہائی پاور ایکسٹرنل فائر فائٹنگ سسٹم سے بھی لیس ہے۔
اس جہاز کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بورڈنگ آپریشن، تلاش و بچاؤ، قانون کے نفاذ اور سمندری نگرانی کے لئے، ایک دو انجن والے ہیلی کاپٹر اور چار تیز رفتار کشتیوں کو ڈھو سکتا ہے۔ یہ جہاز سمندر میں تیل کے رساؤ پر قابو پانے والے پالیوشن رسپانس ایکوئپمنٹ کو ڈھونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ جہاز تقریباً 2200 ٹن پانی کو ہٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ دو 9100 کلوواٹ کے ڈیزل انجن سے چلتا ہے، تاکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار فی گھنٹہ 26 سمندری میل کو حاصل کرسکے۔
ساحلی حفاظتی دستے کے مرکزی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد اس جہاز کو خاص طور پر ای ای زیڈ سرویلانس اور دیگر ذمے داریوں کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ بیڑے میں اس جہاز کے شامل ہونے کے بعد، آئی سی جی کے پاس 157 جہاز اور 66 ایئر کرافٹ ہوجائیں گے۔
بیڑے میں شامل کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن، فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، بھارتی ساحلی حفاظتی دستہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب کے نٹراجن اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر معززین بھی شرکت کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8314
(Release ID: 1749461)
Visitor Counter : 228