وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

یو ٹیوب پر ڈی ڈی نیوز کے سبسکرائبر کی تعداد 4 ملین سے تجاوز،  2017 کے بعد پرسار بھارتی نے کل 15 ملین سبسکرائبر حاصل کیے

Posted On: 26 AUG 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نشریات کے بدلتے منظرنامہ، ٹیکنالوجی اور ناظرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مدنظر، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر مشتمل پرسار بھارتی کے ڈجیٹل پلیٹ فارموں میں گزشتہ کچھ سالوں میں کافی تبدیلی کی گئی، جس کے نتیجہ میں سبسکرائبر، فالوور، لائک اور ویوز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایک حالیہ سنگ میل کے طور پر، یو ٹیوب چینل پر ڈی ڈی نیوز کے سبسکرائبر کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ پچھلے مہینہ جولائی میں، ڈی ڈی نیشنل کو کل 4 ملین سبسکرائبر حاصل ہوئے۔

2017 سے 2021 (آج کی تاریخ تک) کے درمیان، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو نے نیوز اور جنرل انفوٹینمنٹ دونوں میں ہی صرف یو ٹیوب پر 15 ملین سے زیادہ ڈجیٹل سبسکرائبر جوڑے ہیں، اور اب اس کے کل ڈجیٹل سبسکرائبر کی تعداد 1.73 کروڑ (17.3 ملین) ہو چکی ہے۔

ایک طرف جہاں ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی نیشنل کے یو ٹیوب چینلوں پر سبسکرائبر کی تعداد لاکھوں میں ہے، وہیں پرسار بھارتی اسپورٹس اور ڈی ڈی کسان یو ٹیوب چینل بھی جلد ہی ملین سے زیادہ سبسکرائبر والی لیگ میں شامل ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو کا نیشنل نیوز یو ٹیوب چینل، نیوز آن ایئر آفیشیل، اے آئی آر نیٹ ورک کے ٹاپ یو ٹیوب چینلوں میں سے ایک ہے۔

علاقائی چینلوں میں، ڈی ڈی چندنا (کنڑ)، ڈی ڈی سہیادری (مراٹھی)، ڈی ڈی سپت گیری (تیلگو)، ڈی ڈی بنگلہ، ڈی ڈی گرنار (گجراتی)، اے آئی آر امفال اور آل انڈیا ریڈیو کی نارتھ ایسٹ سروس نے لاکھوں سبسکرائبر کے ساتھ یو ٹیوب پر اپنی شاندار موجودگی درج کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZI5K.jpg

اگر ہم سال کے لحاظ سے ان ٹاپ 10 چینلوں کے سبسکرائبر میں اضافہ پر نظر ڈالیں، تو ہمیں پتہ چلے گا کہ  اضافہ کا یہ سلسلہ 2017 میں شروع ہوا تھا اور اس میں آگے بڑھنے کا رجحان جاری ہے۔ دو ٹاپ چینلوں ڈی ڈی نیشنل اور ڈی ڈی نیوز کے لائف ٹائم گروتھ گراف میں بھی یہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HUX2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038LG1.jpg

ان چینلوں کے سبسکرائبر میں اضافہ کو سال کے لحاظ سے تقسیم کرنے پر 2018 اور 2020 کے درمیان کے سالوں میں آگے کی طرف کا اضافہ نظر آتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045KIK.jpg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8311

 

 

 


(Release ID: 1749357) Visitor Counter : 230