وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو: علاقائی آؤٹ ریچ بیورو نے این وائی کےاور این  ایس ایس اکائیوں کے اشتراک سے 'فریڈم واک' کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2021 3:19PM by PIB Delhi

ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت ، علاقائی آؤٹ ریچ بیورو ، حیدرآباد نے آج شہر میں2 کے‘فریڈم واک’ کا اہتمام کیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف کالجوں کے طلباء اور نہرو یووا مرکز کے رضاکاروں اور این ایس ایس یونٹس نے نیکلس روڈ پر چلنے والے پروگرام میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

 

1.jpg

 

ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ) جناب ایس وینکٹیشور اور ڈائریکٹر (پی آئی بی اینڈ آر او بی) محترمہ پاٹل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب (ڈاکٹر) مانس کرشن کانت نے حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں این ایس ایس اور این وائی کے کوآرڈینیٹرز کی موجودگی میں تین رنگوں والے غباروں کو ہوا میں اڑانے کے ساتھ'فریڈم واک' کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

 

2.jpg

 

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ) جناب ایس۔ وینکٹیشور نے کہا کہ 'فریڈم واک' کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں منائے جانے والے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ جناب وینکٹیشور نے کہا‘‘آئیکونک ویک’’ کے تحت  23 سے 29 اگست تک وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف میڈیا یونٹس جیسے پی آئی بی ، آر او بی ، پبلی کیشنز ڈویژن ، دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو علاقائی سطح پرمختلف پروگراموں کاانعقاد کررہے ہیں ، جن میں علاقائی سطح پر مجاہدین آزادی کی شراکت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔محترمہ  شروتی پاٹل ، ڈائریکٹر آر او بی اور پی آئی بی ، حیدرآباد نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ہمارے نوجوانوں میں ملک کے لیے فخر کا جذبہ پیدا کرنا اور قوم کی خدمت کے لیے خود کو پھر سے سرشار کرنا ہے۔

 

3.jpg

 

کثیر تعداد میں این وائی کے اور این ایس ایس کے رضاکاروں اور شہریوں نے 'فریڈم واک' میں حصہ لیا۔ انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر ممتاز مجاہدین آزادی کے بیانات لکھے ہوئے تھے۔

 

4.jpg

 

************

 

ش ح ۔  س ک۔ ف ر

U. No.8290


(ریلیز آئی ڈی: 1749162) وزیٹر کاؤنٹر : 137