سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئی جدید آکسیڈیشن ٹیکنا لوجی کم خرچ پر گندے پانی کو پھر سے استعمال کے قابل بنانے میں اضافہ کرے گی

Posted On: 25 AUG 2021 3:59PM by PIB Delhi

 

نئی  دلّی ، 25 اگست / ایک نئی ٹیکنا لوجی  جلد ہی  گندے پانی  کو پھر سے  استعمال کرنے  کے قابل بنانے میں  کم خرچ اور پائیدار طریقے   پر اضافہ کرنے میں مدد کرے گی ۔  یہ ٹیکنالوجی  ، جس میں  یو  وی – فوٹو کیٹالائسز  استعمال کیا جاتا ہے ، شہر کے گندے پانی  اور   انتہائی  آلودہ  صنعتی  پانی    کو  پھر سے استعمال کرنے کی ایک ٹیکنا لوجی کا متبادل پیش کرے گی ۔  

پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بحران کے ساتھ   صنعتوں  کے لئے  یہ نا گزیر ہو گیا ہے کہ وہ  پانی کو  صاف کرکے پھر  استعمال کریں  ۔ البتہ  پانی صاف  کرنے کے موجودہ  طریقے  نا کافی ہیں    کیونکہ  یہ  بایو لوجیکل  ٹریٹمنٹ  نظام پر مبنی ہیں۔   اس کے بعد آر او   اور کثیر اثر والے ابخارات ( ایم ای ای ) کا نظام  استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان سسٹمس میں  کاربن کا اخراج  زیادہ  ہوتا ہے اور گندے پانی کی صفائی  نا پائیدار  اور  زیادہ  مہنگی ہوتی ہے ۔

نئی دلّی کے  توانائی اور وسائل کے ادارے نے  ایک ٹیکنا لوجی تیاری کی ہے ،  جسے  ایڈوانسڈ  آکسیڈیشن ٹیکنا لوجی یا  ٹی اے ڈی او ایکس  کا نام دیا گیا ہے ،  جس میں   بایو لوجیکل   اور تیسرے مرحلے کے  صفائی کے نظام پر انحصار کم کیا گیا ہے اور   اس سے  فاضل پانی بھی نہیں بہتا ۔ اس میں  کیپٹل اخراجات 25 سے 30 فی صد  کم ہوں گے اور  صنعتی  گندے پانی  کی صفائی  میں 30 سے 40 فی صد تک اخراجات کم  ہوں گے ۔

ایڈوانسڈ آکسیڈیشن ٹیکنا لوجی ،  ٹی اے ڈی او ایکس ، نئی دلّی کے   ٹی  ای آر آئی  ، اس سمت میں  ایک بڑی  کوشش ہے ۔ حکومتِ ہند کے  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے  نے پانی کی ٹیکنا لوجی   کے اقدام  ( ڈبلیو  ٹی آئی ) نے  دلّی کے او این جی سی   اینرجی سینٹر   نے  ٹی ای آر آئی کے ساتھ اشتراک سے  یہ ٹیکنا لوجی تیار کی ہے ۔

حکومتِ ہند کے  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے میں  ڈبلیو ٹی آئی  نے  ایڈوانسڈ آکسیڈیشن پروسیس  ( اے او پی )  میں  یو وی – فوٹو کیٹالائسز   کی سطح پر  آلودگی  کو کم کرنے کے لئے  آکسیڈیشن کی کمی  کے ذریعے  پانی کی صفائی کو فروغ دیا ہے ۔

اس سے  بایو ڈی گریڈیبلٹی  میں بہتری ہوتی ہے  ، جس سے  آر او سسٹم کی  کام کرنے  کی صلاحیت اور  اس کی  مدت کار میں اضافہ ہوتا ہے اور اسی طرح  ایم وی آر میں بھی بہتری آتی ہے ۔ اس سے   کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ  ( سی او ڈی ) ، بایو لوجیکل  آکسیجن ڈیمانڈ   ( بی او ڈی )  میں کمی ہوگی    اور  آلودگی پیدا کرنے والے   اجزاء کو ختم کیا جا سکے گا ۔

ٹی اے ڈی او ایکس  کو  پانی صاف کرنے  کے موجودہ نظام  سے مربوط کیا جا سکتا ہے اور  غیر مرکوز گندے پانی کی صفائی  کی ٹیکنا لوجی ( ڈی ڈبلیو ٹی ٹی ) کے طور پر  قصبوں ، تجارتی کمپلیکس  ، گرین بلڈنگ  اور اسمارٹ شہروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 اس ٹیکنا لوجی کو  ایک ایم ایس ایم ای کمپنی نے 10 کلو لیٹر یومیہ    تک بنانے کے لئے  گرو گرام کے  ٹی ای آر آئی  میں پلانٹ  لگایا ہے اور اس میں   تجرباتی طور پر  ٹی اے ڈی او ایکس  ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے  تاکہ حکومتِ ہند کی  جل شکتی کی وزارت کے  نمامی گنگے  پروگرام کے تحت شناخت کی گئی صنعتی سیکٹروں  میں اس ٹیکنا لوجی کو فروغ دیا جا سکے ۔  یہ  ٹیکنالوجی  ٹی آر ایل 7  پر ہے اور   یکم اپریل ، 2021 ء سے ٹیکنا لوجی اور ٹریڈ مارک لائسنس    معاہدے   کے تحت   فیلڈ میں نفاذ کے ذریعے تجارتی پیمانے پر کام کرنےکے لئے تیار ہے ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   25.08.2021 )

U.No. 8266

 



(Release ID: 1749114) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil