ٹیکسٹائلز کی وزارت

1565 صناع حضرات 63 سامرتھ تربیتی مراکز سے فیضیاب ہوئے


کپڑا صنعتوں کی وزارت نے طے شدہ مدت کے اندر صناع حضرات کی جامع ترقی کے لئے 65 کلسٹروں کو اپنایا

سامرتھ اسکیم: دستکار صناعوں کی مہارت میں اضافہ

Posted On: 25 AUG 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اگست 2021:

صنعت میں ہنرمندی کی خلاء کو پر کرنے کے لئے، کپڑوں کی صنعت کی وزارت کپڑاصنعت میں صلاحیت سازی کے لئے سامرتھ اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ، کتائی اور بنائی کے سوائے کپڑا صنعتوں کی تمام ویلیو چین پر احاطہ کرنے، کپڑا صنعت اور متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں صنعت کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے کے لئے مطالبات اور پلیسمنٹ پر مبنی ہنرمندی پروگرام فراہم کرنا ہے۔

کپڑا صنعتوں کی وزارت نے طے شدہ مدت کے اندر صناع حضرات کی مجموعی ترقی کے لئے 65 کلسٹروں کو اپنایا ہے اور اس کے لئے ان کلسٹروں کے صناعوں کی پائیداری کو یقینی بنایا ہے۔ اپنائے گئے ان کلسٹروں کے صناعوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ضرورت پر مبنی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اپنائے گئے ان کلسٹروں میں دستکار صناعوں کی مہارت میں اضافہ کرنے کے لئے ، اجرت یا روزگار کے ذریعہ ہمہ گیر ذریعہ معاش فراہم کرانے کی غرض سے سامرتھ اسکیم کے تحت، تکنیکی اور سافٹ اسکل ٹریننگ کے توسط سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

https://lh6.googleusercontent.com/4TWVPknreUzK3nJcACilcA_aFydCk4Un2_Ye30nKh6_vAUchIsK2FQSOomRFj9Jubnia-43KoLTHic7gPx-qNNsAC18tw8W0CHux42pApFQ39n6stF4yxww31jE20tj-Ak76NYi5

وارانسی، اترپردیش میں روایتی ہاتھ کی کڑھائی کا دستکاری تربیتی پروگرام کا ایک منظر

حکومت نے این ایس کیو ایف سے وابستہ دستکاری کورسز میں تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لئے ، اپنائے گئے کلسٹروں میں 65 دستکاری تربیتی مراکز قائم کیے ہیں۔ صناعوں کی حاضری کی نگرانی آدھار آتھینٹک اٹینڈینس سسٹم کے توسط سے کی جا رہی ہے اور کامیاب تربیت یافتہ صناعوں کا اجرتی معاوضہ ان کے بینک کھاتوں میں راست طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

https://lh4.googleusercontent.com/3BIQPB-m0lgnE5LfaAGUXR4iTq-WaP9X78RTQhE6seqCkUb4EU0Imo8LmxmmDwbxJem1McnbnZIPhAbdfEyKPdwteCyutkP8914BzoTrDwB9zOJR-kN1K_LllTkfJkrqks6C2sjm

کھپرکھیڈا، مہاراشٹر میں روایتی ہاتھ کی کڑھائی کے دستکاری تربیتی  پروگرام کا ایک منظر

 

63 تربیتی مراکز میں سے ہر ایک میں پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے جن سے 1565 صناع فیضیاب ہوئے ہیں۔ دوسرا بیچ اگست 2021 میں مکمل ہوگا جن سے 1421 صناع مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ، تربیتی پروگرام میں اضافہ کرنے کے لئے 65 نئے دستکاری تربیتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صناع مستفید ہوسکیں۔

 

https://lh5.googleusercontent.com/IjBvysr2nJwatfP_0iv23j6FYDnx50ED38hBHOrviH2TPDfXq4UKmGjl4BjSjV39CYGT5FrCMUBUJoZPJy-UqAxCYROSCkIvmytLbiSWPW8g71uXy8yGc77zoQVf76H-YCyo4Qth

بیتول، مدھیہ پردیش میں چھڑی اور بانس کے ہنر سے متعلق دستکاری تربیتی پروگرام کا ایک منظر

https://lh6.googleusercontent.com/RuKEL8eHH00W9aKL9kJrEGBwM26i1QiB8AeJUhb7-QQXnIVnXH8BnBEoxctQyd293CoWS5BlvssnebgNq7A5kI37Cq_JJXXck8bsB49jJ_Gifn9LGSA6C5iw9CLj4UNeaoudGzr5

دکشن دنج پور، مغربی بنگال میں چھڑی اور بانس کے ہنر سے متعلق دستکاری تربیتی پروگرام

 

سامرتھ اسکیم کو ریاستی حکومت کی ایجنسیوں، کپڑا صنعتوں کی شعبہ جاتی تنظیموں، مینوفیکچرنگ صنعت، صنعت سے وابستہ اداروں  اور ایم ایس ایم ای سے وابستہ اداروں کے ساتھ شراکت داری میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات ہیں:

  1. یہ اسکیم کپڑا صنعت/ صنعتی اداروں، ریاستی حکومت کی ایجنسیوں اور وزارت کی شعبہ جاتی تنظیموں کے توسط سے نافذ کی گئی۔
  2. مہارت سازی اور صنعت کاری  کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کے ذریعہ اپنائے گئے وسیع ہنرمندی فریم ورک کے مطابق اسے تیار کیا گیا۔
  3. کمپرائز اینٹری  کی سطح کی ہنر مندی (نئے کارکنان) اور مہارت میں اضافہ (موجودہ کارکنان)
  4. تربیت حاصل کرنےوالوں کے لئے لازمی پلیسمنٹ- منظم شعبے کے تحت اینٹری کی سطح کے لئے 70 فیصد اور مہارت میں اضافے کے لئے 90 فیصد۔
  5. نگرانی کے لئے آدھار پر مبنی بایومیٹرک حاضری نظام (اے ای بی اے ایس) اور ویب پر مبنی مرکزی انتظام کاری معلوماتی نظام (ایم آئی ایس)۔
  6. ردعمل اور شکایتوں کے ازالے سے متعلق اعداد وشمار جمع کرنے کے لئے کال سینٹر
  7. جیو۔ٹیگنگ/ ٹائم ۔ اسٹامپڈ فوٹوگرافس کے ساتھ تربیتی مراکز کی فزیکل تصدیق

سامرتھ اسکیم کے لئے ریاستی حکومت کی ایجنسیوں/ صنعت/ صنعتی اداروں کی جانب سے تجاویز مدعو کی گئی تھیں۔ تجاویز کے تحت تربیتی پروگراموں کو نافذ کرنے کے لئے ان کے تجزیے کے بعد، کپڑا صنعتوں کی وزارت نے، تربیتی مراکز کی فزیکل تصدیق کے بعد، کپڑا صنعت کے شعبے میں 3.3 لاکھ مستفیدین کی تربیت کے لئے، ریاستی حکومت کی 13 ایجنسیوں، 90 ٹیکسٹائل مینوفیکچررس، 11 صنعتی اداروں کپڑا صنعتوں کی وزارت کی 4 شعبہ جاتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ حکومت نے سامرتھ اسکیم کے تحت نفاذکاری شراکت داروں (آئی پی) کے لئے، 2019۔20 میں 72.06  کروڑ روپئے اور 2020۔21 میں 90.70 کروڑ روپئے کے بقدر فنڈ جاری کیے۔

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8279



(Release ID: 1749053) Visitor Counter : 185


Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil