امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے چینی سیزن 22-2021 کے لیے چینی ملوں کے ذریعے قابل ادا گنّے کی مناسب اور منافع بخش قیمت کے تعین کو منظوری دی



گنّا کسانوں کے لیے اب تک کی  سب سے مناسب اور منافع بخش قیمت 290 روپے فی کوئنٹل کو منظوری دی گئی


اس فیصلہ سے 5 کروڑ گنّاکسانوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ساتھ چینی ملوں اور متعلقہ معاون سرگرمیوں میں مصروف 5 لاکھ محنت کشوں کو فائدہ حاصل ہوگا

یہ فیصلہ صارفین کے مفادات اور گنّا کسانوں کے مفادات کے درمیان توازن قائم کرتا ہے

Posted On: 25 AUG 2021 2:08PM by PIB Delhi

گنّا کسانوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے چینی سیزن 22-2021 (اکتوبر-ستمبر) کے لیے گنّے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) 290 روپے فی کوئنٹل کو منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے مطابق یہ ہر ایک 0.1 فیصد کی وصولی میں 10 فیصد سے زیادہ کے اضافہ کے لیے، اور ایف آر پی میں ریکوری کے لیے ہر ایک 0.1 فیصد کی کمی کے لیے 2.90 روپے فی کوئنٹل کا ایک پریمیم فراہم کرتے ہوئے 10 فیصد کی بنیادی وصولی کی شرح کے لیے 290 روپے فی کوئنٹل ہوگی۔ حالانکہ، حکومت نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان چینی ملوں کے معاملے میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی جہاں وصولی 9.5 فیصد سے کم ہے۔ ایسے کسانوں کو گنّے کے لیے رواں چینی سیزن 21-2020 میں 270.75 روپے فی کوئنٹل کی جگہ آئندہ چینی سیزن 22-2021 میں 275.50 روپے فی کوئنٹل ملیں گے۔

چینی سیزن 22-2021 کے لیے گنّے کی پیداواری لاگت 155 روپے فی کوئنٹل ہے۔ 10 فیصد کی وصولی شرح پر 290 روپے فی کوئنٹل کی یہ ایف آر پی پیداواری لاگت سے 87.1 فیصد ہے، یہ کسانوں کو ان کی لاگت پر 50 فیصد سے زیادہ کا رٹرن دینے کے وعدے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

رواں چینی سیزن 21-2020 میں 91000 کروڑ روپے قیمت کے تقریباً 2976 لاکھ ٹن گنّے کی چینی ملوں کے ذریعے خرید کی گئی، جو اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے اور کم از کم امدادی قیمت کے معاملے میں دھان کی فصل کی خرید کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ آئندہ چینی سیزن 22-2021 میں گنّے کی پیداوار میں متوقع اضافہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے چینی ملوں کے ذریعے تقریباً 3088 لاکھ ٹن گنّا خریدے جانے کا امکان ہے۔ گنا کسانوں کو کیا جانے والا کل ریمٹینس تقریباً 100000 کروڑ روپے ہوگا۔ حکومت اپنے کسان  نواز طریقوں کے ذریعے یہ یقینی بنائے گی کہ گنا کسانوں کو ان کی بقایا رقم وقت پر ملے۔

منظور شدہ ایف آئی پی چینی ملوں کے ذریعے چینی سیزن 22-2021 (یکم اکتوبر، 2021 سے شروع) میں کسانوں سے گنے کی خرید کے لیے نافذ ہوگی۔ چینی کا شعبہ ایک اہم زراعت پر مبنی شعبہ ہے جو زرعی مزدوری اور نقل و حمل سمیت مختلف معاون سرگرمیوں میں برسرکار لوگوں کے علاوہ تقریباً 5 کروڑ گنا کسانوں اور ان کے لواحقین اور چینی ملوں میں براہ راست مصروف تقریباً 5 لاکھ محنت کشوں کے معاش سے جڑا ہوا ہے۔

پس منظر:

ایف آر پی کا تعین زرعی لاگت اور قیمت کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر اور ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقین کے صلاح و مشورہ کے بعد کیا گیا ہے۔

گزشتہ 3 چینی سیزن 18-2017، 19-2018 اور 20-2019 میں تقریباً 6.2 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ایل ٹی)، 3ایل ایم  ٹی اور 59.60 ایل ایم ٹی چینی برآمد کی گئی ہے۔ رواں چینی سیزن 21-2020 (اکتوبر-ستمبر) میں 60 ایل ایم ٹی کے درآمداتی ہدف کے مقابلے تقریباً 70 ایل ایم ٹی کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں اور 23 اگست، 2021 تک 55 ایل ایم ٹی سے زیادہ کو حقیقی طور پر ملک سے برآمد کیا گیا ہے۔ چینی کی برآمد سے چینی ملوں کی آمدنی میں بہتری آئی ہے جس سے وہ کسانوں کی بقایا گنا قیمت ادا کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔

حکومت چینی ملوں کو اضافی گنے کو پٹرول کے ساتھ ملائے گئے ایتھنال میں بدلنے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جو نہ صرف سبز ایندھن کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ خام تیل کی درآمد کے سلسلے میں غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت بھی کرتا ہے۔ پچھلے دو چینی سیزن 19-2018 اور 20-2019 میں تقریباً 3.37 ایل ایم ٹی اور 9.26 ایل ایم ٹی چینی کو ایتھنال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رواں چینی سیزن 21-2020 میں 20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ چینی سیزن 22-2021 میں تقریباً 35 ایل ایم ٹی چینی کو ایتھنال میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے  اور 25-2024 تک تقریباً 60 ایل ایم ٹی چینی کو ایتھنال میں بدلنے کا ہدف ہے، جو اضافی گنّے کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ زیر التوا ادائیگی کا بھی حل نکالے گا اور اس سے گنا کسانوں کو وقت پر ان کی ادائیگی بھی حاصل ہوگی۔

گزشتہ تین چینی سیزن میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو ایتھنال کی فروخت سے چینی ملوں/ڈسٹلریز کے ذریعے 22000 کروڑ روپے کی مالیت حاصل ہوئی ہے۔ رواں چینی سیزن 21-2020 میں چینی ملوں کو او ایم سی کو ایتھنال کی فروخت سے تقریباً 15000 کروڑ روپے کی مالیت حاصل ہو رہی ہے۔

پچھلے چینی سیزن 20-2019 میں تقریباً 75845 کروڑ روپے کے گنے کی قیمت ادا کرنی باقی تھی، جس میں سے 75703 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور اب صرف 142 کروڑ روپے بقایا ہیں۔ حالانکہ، رواں چینی سیزن 21-2020 میں 90959 کروڑ روپے کے گنا بقایا میں سے 23 اگست،  2021 تک کسانوں کو 86238 کروڑ روپے کی گنا بقایا رقم کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ گنے کی برآمد میں اضافہ اور گنے سے ایتھنال بنانے کے عمل سے کسانوں کی گنا قیمت کی ادائیگی میں تیزی آئی ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8262

 


(Release ID: 1748970) Visitor Counter : 243