ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے ہندوستان میں 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے سے متعلق میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی تجویز کو منظوری دی


اس سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچہ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ سیکٹر کو بھی کافی فروغ حاصل ہوگا

حال ہی میں اعلان کردہ نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) میں زبردست اضافہ ہوگا، کیوں کہ اس قدم سے ریاست کی ملکیت والے بنیادی ڈھانچہ سے وابستہ اثاثوں، جس میں اثاثوں کی دیکھ بھال کرنا شامل ہے، کو پٹہ پر دیکر مالیت کمانے میں مدد ملے گی

Posted On: 25 AUG 2021 2:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ میں 15000 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری سے متعلق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ خاص طور سے بنیادی ڈھانچہ اور مینوفیکچرنگ ڈیولپمنٹ کے شعبوں، جس میں ایئرپورٹ سیکٹر اور جہاز رانی سے متعلق تجارت و خدمات میں ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس وغیرہ سے متعلق شعبے شامل ہو سکتے ہیں، میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے شروع کی گئی ایک انڈین انویسٹمنٹ ہولڈنگ ہے۔ اس براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اینکریج کو بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے شیئر کی منتقلی اور میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ میں 2726247 اونٹاریو اِنک، جو کہ او اے سی کی مکمل ملکیت والی ایک معاون کمپنی ہے، کے ذریعے 950 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ او اے سی کینیڈا کی سب سے بڑی مقررہ منافع والی پنشن اسکیموں میں سے ایک اومیرس کی منتظم ہے۔

اس سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ شعبہ کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ سیکٹر کو بھی کافی فروغ حاصل ہوگا۔ یہ سرمایہ کاری پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عالمی سطح کے ہوائی اڈوں اور نقل و حمل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کی حکومت ہند کی اسکیم کو کافی حد تک مضبوط کرے گی۔ اس سرمایہ کاری سے حال ہی میں اعلان کردہ نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) میں بھی زبردست اضافہ ہوگا، کیوں کہ اس قدم سے ریاست کی ملکیت والے بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں، جس میں سڑکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں، کھیل کے اسٹیڈیم، بجلی کی ٹرانس مشن لائنوں اور گیس پائپ لائن جیسے اثاثوں کی دیکھ بھال کرنا شامل ہے، کو پرائیویٹ آپریٹروں کو پٹہ پر دیکر مالیت کمانے میں مدد ملے گی۔ میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کے تحت آنے والے کچھ شعبوں میں ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کر رہا ہے۔

اس سرمایہ کاری سے براہ راست روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے کیوں کہ میسرز اینکریج انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ جن شعبوں میں ڈاؤن اسٹریم سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کر رہا ہے، وہ سرمایہ اور روزگار کے حامل شعبے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری مینوفیکچرنگ اور اس سے وابستہ معاون سرگرمیوں کے سلسلے میں بالواسطہ روزگار بھی پیدا کرے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8259



(Release ID: 1748925) Visitor Counter : 179