محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی حکومت ‘ای-شرم پورٹل-غیرمنظم ورکرزپرنیشنل ڈاٹابیس (این ڈی یو ڈبلیو) ’ 26اگست کو شروع کرے گی
ای-شرم پورٹل کے لوگو کی نقاب کشائی
ای-شرم پورٹل کی مدد سے غیرمنظم ورکرز جوہمارے ملک کے معمارہیں ، ان کی انتہائی ضروری شناخت ہوگی ، یہ ہمارے ‘شرم یوگی ’ ہیں :جناب بھوپیندریادو
سبھی مرکزی ٹریڈیونین رہنماؤں نے ای –شرم پورٹل کا خیرمقدم کیااور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے اپنی پوری حمایت دی
Posted On:
24 AUG 2021 8:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24؍اگست:محنت اور روزگارکے وزیر جناب بھوپیندریادو نے ای-شرم پورٹل کے لوگوکی نقاب کشائی کرتے ہوئے آج کہاکہ غیرمنظم کے شعبے کے ورکرز کی شناخت ایک ضروری قدم ہے اورپورٹل جوہمارے ملک کے معماروں کا نیشنل ڈاٹا بیس ہوگا ۔ہمارے ‘شرم یوگیوں ’ تک سبھی فلاحی اسکیموں کوپہنچانا اس پورٹل کا مقصد ہوگا ۔
نئی دہلی میں ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے جس میں سبھی اہم مرکزی ٹریڈیونینوں کے لیڈروں نے حصہ لیا ۔ اس دوران وزیرموصوف نے اجلاس میں بتایا کہ پورٹل جمعرات یعنی 26اگست کو لانچ کیاجائے گا۔ ‘‘ٹارگیٹڈ ڈلیوری اورگھرتک ڈلیوری ’’ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت کی حکومت کی اسکیموں کا ایک اہم فوکس رہاہے ۔ غیرمنظم شعبے کے ورکرز کا نیشنل ڈاٹا بیس (ای-شرم پورٹل ) اس سمت میں ایک اوراہم قدم ہے ۔ وزیرمحنت نے کہاکہ یہ لاکھوں غیرمنظم شعبے کے مزدوروں کی سماجی سیکیورٹی کے لئے یہ بڑی تبدیلی کا محرک ثابت ہوگا۔
— Bhupender Yadav (@byadavbjp) August 24, 2021
میٹنگ میں آسام کے ڈبروگڑھ سے محنت اورروزگارکے وزیرمملکت جناب رامیشورتیلی بھی ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے شامل ہوئے ، جنھوں نے کہاکہ پورٹل کاافتتاح غیرمنظم شعبے کے مزدوروں ، گھریلومزدوروں ، تعمیراتی مزدوروں،مہاجرمزدوروں، گگ اورپلیٹ فارم ورکرز وغیرہ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اوریہ یقینی بنائے گا کہ فلاحی اسکیمیں ملک بھرمیں صحیح وقت پر صحیح مستفدین تک پہنچیں ۔
میٹنگ میں بی ایم ایس ، آئی این ٹی یوسی ، اے آئی ٹی یوسی ، ایچ ایم ایس ، سی آئی ٹی یو ، اے آئی یو ٹی یوسی ، ٹی یوسی سی ، ایس ای ڈبلیو اے ، اے آئی سی سی ٹی یو اوراین ایف آئی ٹی یو –ڈی ایچ این کے مرکزی ٹریڈیونین رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی بات چیت بھی ہوئی ۔
سبھی ٹریڈ یونین لیڈروں نے ای-شرم پورٹل کے کامیاب لانچ اور عمل درآمد کے لئے اپنی مکمل حمایت دی اورمرکزی وزیرنے یونین لیڈروں کو ان کی قیمتی اور مثبت تجاویز کے لئے شکریہ اداکیااورزوردیاکہ تیزی سے رجسٹریشن ، فیلڈ سطح پر عمل درآمدکی سمت میں اورپورٹل کو غیرمنظم مزدوروں تک لے جانے میں ان کا اہم رول ہے ۔
وزیرموصوف نے انھیں وزارت محنت کی اس جھانکی کی ایک تصویر بھی پیش کی ، جسے بھارت کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پرپریڈکے دوران دیکھاگیاتھا۔ یہ آرٹ جو مزدوروں کی مجموعی بہبود اور سیکیورٹی کی تقریب ہے، حال ہی میں لیبرکوڈ زکے نافذ ہونے کے بعد منظم اورغیرمنظم شعبے کے مزدوروں کی زندگی میں آنے والی تبدیلی کو ظاہرکرتا ہے ۔
****************
ش ح۔ف ا۔ع آ
U NO. 8255
(Release ID: 1748829)
Visitor Counter : 260