بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے 765 کلو واٹ ڈبل- سرکٹ (ڈی ؍ سی) وندھیاچل – وارانسی ٹرانسمیشن لائن چالو کی یہ ٹرانسمیشن لائن کاریڈور شمالی خطے اور مغربی خطے کے درمیان مضبوط کنکٹی وٹی فراہم کرے گی


قومی گرڈ کی بین علاقائی پاور ٹرانسفر کی صلاحیت میں 4200 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ، اور یہ 110750 میگاواٹ تک پہنچی

Posted On: 25 AUG 2021 12:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍ اگست :  پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے 765 کلو واٹ ڈبل سرکٹ (ڈی ؍ سی) وندھا چل -  وارانسی ٹرانسمیشن لائن شروع کی۔ یہ اُس کی  اپنی پوری طرح پی وی ٹی ایس ایل کی جانب سے  چالو کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VaranasiVindhyachal35EW.jpeg

 

یہ ٹرانسمیشن لائن  کاریڈور شمالی خطے (این آر ) اور مغربی خطے (ڈبلیو آر) کے درمیان مضبوط کنکٹی وٹی فراہم کرے گی اور  بجلی کی  قابل بھروسہ ترسیل کو  آسان بنائے گی اور  جس سے  شمالی خطے، مغربی خطے اور پورے ملک میں صنعتوں اور گھرانوں کو  بجلی  کی  قابل بھروسہ ترسیل سے  مجموعی طور پر سماجی اور  اقتصادی نظام کو فائدہ پہنچے گا۔اس لنک کے چالو ہوجانے کے ساتھ ہی نیشنل گرڈ کی  بین  علاقائی  پاور ٹرانسفر صلاحیت میں 4200 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ملک میں  کل صلاحیت 110750 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

190 کلو میٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن مشکل اور سخت جغرافیائی علاقوں سے ہو کر گزرتی ہے اور  4  دریا  گنگا،  گوپد، میئر اور سون کو عبور کرتی ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کا 92  کلو میٹر  پورشن مدھیہ پردیش سے  ہو کر گزرتا  ہے اور  باقی 98  کلو میٹر  اتر پردیش سے  ہو کر گزرتی ہے۔ محصول پر مبنی  مقابلہ آرائی  نیلامی  (ٹی بی سی بی) کے تحت  پاور گرڈ کی جانب سے یہ پروجیکٹ  حاصل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں پاور گرڈ نے اپنے  سبسیڈیئری پاور گرڈ جواہر پور ، فیروز آباد ٹرانسمیشن لمیٹڈ  کے ذریعے  2x660 میگاواٹ  جواہر  پور  تھرمل  پاور پروجیکٹ سے  بجلی حاصل کرنے کے لئے ٹرانسمیشن  نظام چالو کیا ہے۔ اور منسلک ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ فیروز آباد میں 400 کلو واٹ کا ذیلی اسٹیشن تعمیر کیا ہے۔

فی الحال پاور گرڈ کے پاس ٹرانسمیشن لائنوں کی  172154 سی کے ایم ، 262  ذیلی اسٹیشن اور  ٹر انسفارمیشن صلاحیت کے 446940 سے زیادہ ایم وی اے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8254


(Release ID: 1748822) Visitor Counter : 261


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada