امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خریف مارکیٹنگ سیزن میں خریداری سے تقریباً 129.03 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا


دھان کی خریداری اب تک کی سب سے زیادہ اونچائی پر پہنچی

Posted On: 24 AUG 2021 6:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍ اگست : دھان کی خریداری اب تک کی سب سے بلند سطح پر پہنچی ہے۔ اس نے خریف مارکیٹنگ سیزن  20-2019  کا پچھلا  ریکارڈ  بھی توڑ دیا ہے۔ پچھلے سال  773.45  لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری ہوئی تھی۔ 164951.77  کروڑ  روپے کی  ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ جاری  خریف مارکیٹنگ سیزن  میں خریداری کی سرگرمیوں سے  تقریبا ً  129.03  لاکھ  کسانوں کو  پہلے  فائدہ پہنچا ہے۔

سال 21-2020  کے دوران  جاری خریف سیزن کے دوران دھان کی خریداری ، خرید کرنے والی ریاستوں میں  خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 23  اگست  2021  تک  873.68  لاکھ میٹرک ٹن  دھان کی  خریداری کی گئی ، جن میں  707.69  لاکھ میٹرک ٹن خریف اور  165.99  لاکھ میٹرک ٹن ربیع  کی فصل کی خریداری شامل ہے۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران  763.01  لاکھ میٹرک ٹن  کی خریداری کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00157YF.png

مارکیٹنگ سیزن  آر ایم ایس  22-2021  میں   خریداری کرنے والی ریاستوں میں گندم کی خریداری کا اختتام ہو گیا ہے اور  18  اگست 2021  تک  433.44  لاکھ میٹرک ٹن  گندم کی  خریداری کی گئی، جو  ابھی تک  سب سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال  یعنی  آر ایم ایس  21-2020  میں 389.93 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔

85603.57  کروڑ  روپے کی ایم ایس پی  ویلیو کے ساتھ  جاری  آر ایم ایس خریداری سرگرمیوں سے  تقریبا ً  49.20  لاکھ  کسانوں کو پہلے ہی  فائدہ پہنچا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OEAJ.png

 

اس کے علاوہ ریاستوں سے  ملنے والی تجویز کی بنیاد پر  تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ،  ہریانہ ،  مدھیہ  پردیش ،  اتر پردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور  آندھرا پردیش  کی  ریاستوں کے لئے  خریف مارکیٹنگ سیزن  21-2020  اور  ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021  اور ثمر سیزن 2021  میں 109.58  لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن  کی خریداری کے لئے منظوری  دی گئی تھی۔ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے  1.74  لاکھ  میٹرک ٹن  کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی منظوری دے دی  گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے لئے پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت  دالوں ، تلہن اور کھوپرے  کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی۔ تاکہ ان فصلوں کی  ایف  اے کیو  گریڈ کی خریداری  رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست  21-2020  کے لئے  نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے۔ بشرطیکہ ریاست کی  نامزد کردہ  خریداری ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی طرف سے  متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ  کاشتکاری مدت کے دوران  مارکیٹ شرح ایم ایس پی سے نیچے  ہوتی ہوں۔

23  اگست 2021  تک  حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے  1191926.47  میٹرک ٹن مونگ، اڑد، تور،  چنا،  مسور ، گراؤنڈ نٹ پوڈس،  سن فلاور سیڈ، مسٹرڈ سیڈ، اور  سویا بین  کی خریداری کی ۔  یہ خریداری  6686.59  کروڑ روپے کی  ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ کی گئی۔ اس سے  تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات ، اتر پردیش، تلنگانہ، ہریانہ، اڈیشہ اور راجستھان  میں  669803  کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

اسی طرح  52.40  کروڑ  روپے کی مالیت کے ساتھ  5089  میٹرک ٹن کھوپرے کی  خریداری کی گئی، جس سے  فصل سیزن 21-2020  کے دوران  کرناٹک اور تمل ناڈو  میں 3961  کسانوں  فائدہ ہوا۔ 22-2021  سیزن کے لئے  تمل ناڈو  سے  51 ہزار  میٹرک ٹن  کھوپرے کی  خریداری کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں 0.09  کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو  کے ساتھ  8.30  میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی، جس سے  تمل ناڈو میں  36  کسانوں کو فائدہ پہنچا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KSTD.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JW2V.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8247


(Release ID: 1748797) Visitor Counter : 205