وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ نے بینگلوروکادورہ کیا

Posted On: 25 AUG 2021 9:16AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25؍اگست:فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس ) ایئرچیف مارشل آرکے ایس بھدوریا   پی وی ایس ایم      ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی  نے 23 اور24اگست ،2021کو بینگلورومیں بھارتی فضائیہ کی اکائیوں اوردفاعی تحقیق اورترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او) اور ہندوستان  ایروناٹکس لمیٹڈ کے  فلائٹ ٹسٹ اسٹبلشمنٹ سہولیاتی مراکز کا دورہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر کمانڈینٹ ایئرکرافٹ اینڈ سسٹم ٹسٹنگ اسٹبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای )اے وی ایم جتیندرمشرا وی ایس ایم نے ان کا استقبال کیا۔

اے ایس ٹی ای کے معائنے کے دوران  فضائیہ کے سربراہ کو موجودہ پروجیکٹوں کی تفصیل دی گئی اور آپریشنل ٹرائلز کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایاگیا۔ ادارے کے عملے کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران جناب بھدوریا نے اے ایس ٹی ای کی انوکھے  اورچیلنج سے بھرپور رول کے بارے میں بات چیت کی ۔ انھوں نے اس کی حصولیابیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اوربھارتی فضائیہ کی آپریشنل اکائیوں کی ضرورتوں کو پوراکرنے میں اپنی مہارت کا پورافائدہ اٹھانے کے لئے پیش پیش رہ کر کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی آئی ) کابھی دورہ کیا ، جوکہ ایویونکس سافٹ ویئر کے فروغ کے لئے کام کرنے والی اکائی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ادارے کے ذریعہ اہم پروجیکٹوں پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے سے بھارتی فضائیہ کی آپریشنل اورفنکشنل صلاحیت کو بہتربنانے میں اہم تعاون ملاہے ۔ جناب بھدوریا نے ایس ڈی آئی کے ذریعہ آئی اے ایف طیاروں پر مختلف ہتھیاروں کے انٹیگریشن کے لئے ملک کے اندر سافٹ ویئر کی تیاری کی سمت آگے بڑھنے اورفضائیہ کی جنگی صلاحیت کوبڑھانے میں خود انحصاری کے حصول کے لئے اپنے نقطہ نظرکو پیش کیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے ) ، ڈی آرڈی او اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) کے ٹسٹ ٹیم عملہ اور انجینئروں سے بھی بات چیت کی ۔ جناب بھدوریانے ملک میں مستقبل کی ضرورتوں کو پوراکرنے کے لئے ملکی ہوابازی کی صنعتی صلاحیت کی تعمیرکے مشترکہ ہدف کو آگے بڑھانے میں دونوں اداروں کے اہم رول کو واضح کیا۔

اپنے بینگلورو دورے کے دوران ،بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے آئی اوسی    ، ایل سی اے تیجس میں پرواز کی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4WEE4.jpeg

 

****************

ش ح۔ف ا ۔ع آ

U NO. 8242



(Release ID: 1748783) Visitor Counter : 199