کارپوریٹ امور کی وزارتت
کمپنی قانون 2013 اور ندھی رولز 2014 کے تحت ندھی کمپنی قرار دیئے جانے کے پیمانے پر 348 کمپنیوں کی ناکامی کے بعد حکومت نے فریقین کو خبردار کیا
Posted On:
24 AUG 2021 4:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 اگست / کمپنی قانون 2013 ( سی اے 2013 ) اور ندھی رولز 2014 ( ترمیم شدہ ) کی دفعہ 406 کے تحت قائم کی گئی ندھی کمپنیوں کو ‘‘ ندھی کمپنی ’’ قرار دیئے جانے کی خاطر این ڈی ایچ - 4 فارم کے ذریعہ مرکزی حکومت کو درخواست دینی ضروری ہے ۔
اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو کمپنیاں سی اے 2013 کے تحت ندھی کمپنی قرار دیئے جانے کےلئے درخواست دے رہی ہیں ، ان میں 24 اگست ، 2021 ء تک 348 کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ کی گئی ہے اور ایک بھی کمپنی ،مرکزی حکومت کے ذریعہ ‘‘ ندھی کمپنی ’’ قرار دیئے جانے کے پیمانے پر پوری نہیں اتر سکی ہے ۔ بڑی تعداد میں ایسی کمپنیاں ہیں ، جو اگر چہ ندھی کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہیں لیکن انہوں نے اب تک سی اے 2013 یا ندھی رولز 2014 کے تحت ندھی کمپنی قرار دیئے جانے کے لئے درخواست نہیں دی ہے ۔
فریقین کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ندھی کمپنی کے طور پر کام کرنے والی کمپنی کی دستاویزات کی تصدیق کریں اور اس کے رکن بننے سے پہلے یا سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کمپنی کو مرکزی حکومت نے ندھی کمپنی قرار دیا ہوا ہے یا نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.08.2021 )
U.No. 8223
(Release ID: 1748745)
Visitor Counter : 169