صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 26 سے 29 اگست تک اترپردیش کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 AUG 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/اگست 2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 26 سے 29 اگست 2021 تک اترپردیش (لکھنؤ، گورکھپور اور ایودھیا) کا دورہ کریں گے۔

صدر جمہوریہ ہند 26 اگست 2021 کو لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے 9ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔

صدر جمہوریہ ہند 27 اگست 2021 کو لکھنؤ میں اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سمپورنانند کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور کیپٹن منوج پانڈے سینک اسکول میں ایک آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن وہ لکھنؤ میں واقع سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے 26ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر جمہوریہ ہند 28 اگست 2021 کو گورکھپور میں مہایوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش مہاودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مہایوگی گورکھ ناتھ وشوودیالیہ  کا افتتاح کریں گے۔

صدر جمہوریہ ہند 29 اگست 2021 کو بذریعہ ٹرین لکھنؤ سے ایودھیا جائیں گے، جہاں وہ اترپردیش حکومت کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں تلسی اسمارک بھون کی بازیابی/ تعمیر اور نگر بس اسٹینڈ اور ایودھیا دھام کی ترقی شامل ہے۔ صدر جمہوریہ ہند اپنے ایودھیا کے دورے کے اختتام سے قبل شری رام مندر کی جائے تعمیر کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پوجا کریں گے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8230


(ریلیز آئی ڈی: 1748687) وزیٹر کاؤنٹر : 207