کوئلے کی وزارت

نالکو،وزارت کانکنی نےآزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر پودے عطیہ کئے

Posted On: 24 AUG 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍اگست2021:

نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹیڈ (نالکو)،جوکہ کانکنی کی وزارت کے تحت ایک نورتن سی پی ایس ای ہے،نے اڈیشہ کے کوراپُٹ ضلع کےدامن جوڑی میں واقع اپنی کانکنی اور ریفائینری کمپلیکس کےاطراف میں رہنے والے لوگوں کو بڑی تعدادمیں پودےعطیہ کیے ہیں۔آزادی کا 75 سالہ جشن منانے کے لیے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے ایک حصے کے طور پر ایلومینیم کی بڑی کمپنی ریاست کے کوراپُٹ اوراَنگُل میں اپنے پیداواری یونٹوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلا رہی ہے۔

 

001.jpg

 

ایک ذمہ دار کارپوریٹ تنظیم کے طور پر نالکو اور آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر نالکو اور نالکو فاؤنڈیشن نے اُڈیشہ کے دامن جوڑی کے کٹودی،منڈاگادتی،اپرگاداتی اورتلہ گادی کےگاؤں میں لوگوں کو پودے عطیہ کیے۔ تقریب کے دوران نالکو کے ملازمین ماحولیاتی تحفظ کی بنیادی اہمیت کے بارے میں دیہاتیوں کو بیداری اورآگاہی بھی دے رہے ہیں۔ کوراپُٹ ضلع کے تحت دامن جوڑی اور پوٹنگی کے آس پاس کے زیادہ سے زیادہ دیہاتوں کو مستقبل قریب میں شامل کیا جائے گا۔

 

002.jpg

 

اپنی تمام کوششوں اور سرگرمیوں میں، کمپنی فطرت کے تحفظ پر توجہ دیتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نالکو نے آج تک ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے ہیں۔ کمپنی بھارت کی معروف ایلومینا اور ایلومینیم کی برآمدکنندہ ہے۔ ترقی پذیر حالات کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے نالکو نے کان کنی،دھات اوربجلی میں مربوط اور متنوع آپریشن کیے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

 (U: 8226)



(Release ID: 1748680) Visitor Counter : 256