صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ منڈاویا نے ایمس دیوگھر کی نئی آیوش بلڈنگ میں او پی ڈی سروس اور رین بسیرا کا افتتاح کیا


نئی سہولیات سے جھارکھنڈ کی 3 کروڑ سے زیادہ کی آبادی کو فائدہ ہوگا: جناب من سکھ منڈاویا

Posted On: 24 AUG 2021 1:50PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے آج صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں ایمس دیوگھر کی نئی آیوش بلڈنگ اور رین بسیرا کو ملک کو وقف کیا۔ انہوں نے نئی آیوش بلڈنگ میں ادارہ کی او پی ڈی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب بنّا گپتا، وزیر برائے صحت اور طبی تعلیم، جھارکھنڈ؛ جناب حافظ الحسن، وزیر برائے کھیل اور اقلیتی امور، جھارکھنڈ؛ جناب نشی کانت دوبے، رکن پارلیمنٹ، گوڈا لوک سبھا اور سمیر اوراؤں، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا (جھارکھنڈ) بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020F82.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013IKF.jpg

پروگرام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ اب لوگوں کو دیوگھر میں بہترین طبی سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے ناظرین کو یاد دلایا کہ ادارہ کا سنگ بنیاد عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 25 مئی، 2018 کو رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ او پی ڈی خدمات کے ساتھ، دور دراز کے لوگوں کے لیے رین بسیرا میں رہنے اور اپنا علاج کرانے کی سہولت سے پورے جھارکھنڈ کے لوگوں کو مدد ملے گی۔ ادارہ نہ صرف دیوگھر کے 15 لاکھ باشندوں بلکہ جھارکھنڈ کے 3.19 کروڑ لوگوں کی بھی طبی ضروریات کو پورا کرے گا۔

مرکزی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں مرکزی حکومت وبائی مرض کے دوران ہمیشہ ریاستوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ای سی آر پی-1 اور ای سی آر پی-2 (ایمرجنسی کووڈ-19 رسپانس پیکیج) نے کووڈ کے لیے ایک مضبوط صحت عامہ کے نظام کو بنانے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ اسی طرح، پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) نے علاقائی عدم توازن کو ختم کرنے کا کام کیا ہے اور پس ماندہ ریاستوں میں معیاری طبی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

جناب من سکھ منڈاویا نے کہا کہ مرکز نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں جھارکھنڈ کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ انہوں نے پی ایم ایس ایس وائی کو نافذ کرنے کی مرکزی وزارت صحت کی کوششوں کے رہنما اصولوں کی شکل میں جناب دین دیال اپادھیائے کے ذریعے دیے گئے سماج میں آخری شہری کی خدمت کرنے کے ’انتیودیہ‘ کے تصور کو اپنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھوپال، بھونیشور، رائے پور، پٹنہ، جودھپور اور رشی کیش کے چھ ایمس اب پوری طرح کام کر رہے ہیں۔

ایمس، دیوگھر کی او پی ڈی سہولیات میں طبی اور اس سے وابستہ خصوصیات شامل ہیں – جنرل میڈیسن، پلمونولوجی (ٹی بی اور سانس سے متعلق امراض)، نفسیاتی مرض، جلد سے متعلق سائنس، سرجیکل اور متعلقہ خصوصیات – عام سرجری، ہڈی سے متعلق امراض، ای این ٹی، آنکھوں کا سائنس، بچوں کے امراض – نوزائیدہ اور بچوں کی ٹیکہ کاری، زچگی اور خواتین کے امراض، دانتوں کا علاج، پیتھولوجی اور مائیکرو بائیولوجی، ریڈیولوجی وغیرہ۔

ایمس دیوگھر کی پوری برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا، ’’مرکزی حکومت نے 30 جنوری، 2020 کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے جھارکھنڈ کے دیوگھر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز قائم کیا ہے۔ یہ جلد ہی 750 بستروں والا اسپتال (30 آیوش بستروں سمیت) ہوگا اور اس میں 100 ایم بی بی ایس سیٹیں اور 60 نرسنگ سیٹیں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایمس دیوگھر صحت اور فلاح و بہبود میں حکومت کی سرمایہ کاری کی سب سے اچھی مثال ہے۔

جناب راجیش بھوشن، مرکزی ہیلتھ سکریٹری؛ پروفیسر (ڈاکٹر) این کے اروڑہ، صدر، ایمس دیوگھر؛ پروفیسر (ڈاکٹر) سوربھ وارشنیہ، کارگزار ڈائرکٹر اور سی ای او ایمس دیوگھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AYGY.jpg

اس پروگرام کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا گیا:

https://www.youtube.com/watch?v=8LFse5mu-hw&ab_channel=MansukhMandaviya

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8218



(Release ID: 1748664) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil