وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

قومی تعلیمی پالیسی بھارت کو ایک نالیج اکانومی کے طور پر مستحکم کرنے کا لائحہ عمل پیش کرتی ہے: جناب دھرمیندر پردھان


مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کرناٹک میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آغاز کی تقریب سے ورچول طریقے سے خطاب کیا

Posted On: 23 AUG 2021 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/اگست2021 ۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 بھارت کو ایک نالیج اکانومی کے طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گلوبل سٹیزن (عالمی شہری) کی تیاری میں مدد کرنے کا ایک لائحہ عمل پیش کرتی ہے۔ یہ بات تعلیم و فروغ ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کرناٹک میں قومی تعلیمی پالیسی کے آغاز اور کرناٹک حکومت کے ذریعے تعلیم سے متعلق متعدد اقدامات کی شروعات کے موقع پر کہی۔

 

 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ کرناٹک نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرکے تعلیمی منظرنامے میں یکسر تبدیلی لانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ این ای پی 2020 کا کنڑ زبان میں ترجمہ کرانے سے لے کر این ای پی ٹاسک فورس کی تشکیل اور اس کے نفاذ کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے، کرناٹک نے قائدانہ رول ادا کیا ہے اور اس نے خود کو بھارت میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریاست میں این ای پی کے نفاذ کے ساتھ ہی کرناٹک نے دوسری ریاستوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتی اقدار نے گہری جڑیں رکھنے کے باوجود اپنی شکل و شباہت کے اعتبار سے جدید ، قومی تعلیمی پالیسی   - اس کا پالیسی فریم ورک، نفاذ کی حکمت عملی، نتائج اور انسانی معاشرے کو بہتر بنانے میں اس کا رول، عالمی پالیسی سازوں کے لئے ایک کیس اسٹڈی پیش کرے گی۔ 3 سے 23 سال کے عمر کی نسل این ای پی کے فوائد سے مستفید ہوگی اور مستقبل میں بھارت کے مقدر کی شبیہ سازی کرے گی، لیکن ہمارے سامنے جو چیلنج ہے وہ ہے بھارت کی بڑھتی ہوئی آبادی کو جتنی جلد ممکن ہوسکے، نئی قومی تعلیمی پالیسی کے دائرے میں لانا۔

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ این ای پی بھارت کو ایک نئے آفاقی عالمی نظام میں لے جائے گی۔ انھوں نے سبھی حصص داروں سے مل جل کر کام کرنے کی درخواست کی، تاکہ بھارت کو ایک عظیم نالیج اکانومی بنانے کے قومی عزم کی تکمیل کی جاسکے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بساوراج ایس بومئی، اعلیٰ تعلیم، آئی ٹی اینڈ بی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوستھ نارائن، این ای پی کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کے کستوری رنگن اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 8191



(Release ID: 1748521) Visitor Counter : 194