وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی میں انٹرنیشنل ٹریڈ فائنانس سروسز پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے درخواستیں طلب

Posted On: 24 AUG 2021 1:28PM by PIB Delhi

بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی آئی) ہندوستان میں آئی ایف ایس سی میں مالیاتی پروڈکٹس، مالیاتی خدمات اور مالیاتی اداروں ترقی اور ان کو منظم کرنے کے لیے ایک مربوط ریگولیٹر کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

آئی ایف ایس سی اے نے 9 جولائی 2021 کے سرکلر کے ذریعے گفٹ انٹرنیشنل فنانشل سروسز سنٹر (آئی ایف ایس سی) میں ٹریڈ فنانسنگ سروسز فراہم کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ سروسز پلیٹ فارم ("آئی ٹی ایف ایس") کے قیام کا فریم ورک جاری کیا۔

اس سلسلے میں ، آئی ایف ایس سی اے نے اہل اداروں سے درخواستیں طلب کی ہیں ، جو لوگ آئی ٹی ایف ایس کے قیام اور آپریٹنگ کے خواہشمند ہیں ، 15 ستمبر 2021 تک آئی ایف ایس سی اے کو معاون دستاویزات کے ساتھ مقررہ فارمیٹ میں درخواست دے سکتے ہیں۔

آئی ایف ایس سی اے پہلی بارجیسا کہ مناسب سمجھے اطمینان کے بعد کام کرنے کی اجازت دینے سے پہلے، ریگولیٹری سینڈ باکس ماحول میں کام کرنے کی اصولی طور پرمنظوری دے گا۔

آئی ٹی ایف ایس، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے تجارتی مالیاتی تقاضوں کو آسان بنانے کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ہوگا جو متعدد فائنانسروں تک رسائی فراہم کرے گا۔ ایک بار شروع ہونے کے بعد ، یہ عالمی اداروں سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے فیکٹرنگ ، فورفیٹنگ اور دیگر تجارتی فنانسنگ خدمات کے ذریعے مسابقتی قیمت پر کریڈٹ کا بندوبست کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ توقع ہے کہ پلیٹ فارم کو دنیا بھر کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان ٹریڈ فنانس سروسز حاصل کرنے کیلئے استعمال کریں گے ، اس طرح جی آئی ایف ٹی ، آئی ایف ایس سی بین الاقوامی تجارتی فنانسنگ کے لیے ایک پسندیدہ مقام بن جائے گا۔

جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی میں آئی ٹی ایف ایس قائم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرنے والے 23 اگست 2021 کے سرکلر کی کاپی اتھارٹی کی ویب سائٹ (www.ifsca.gov.in/circular) پر دستیاب ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔  ش ت۔ ف ر

U. No.8075


(Release ID: 1748508) Visitor Counter : 204