وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلورو میں میٹرو ریل نیٹورک کی توسیع کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 23 AUG 2021 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/اگست2021 ۔ بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج بنگلورو میں میٹرو ریل نیٹ ورک کی توسیع کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کی مدد سے 56 کلومیٹر طویل دو نئی میٹرو لائنوں کی تعمیر کی جائے گی۔

اس معاہدے پر بنگلورو میٹرو ریل پروجیکٹ کے لئے وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے بھارت سرکار کی جانب سے اور اے ڈی بی کی جانب سے اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ٹیکیو کونیشی نے دستخط کئے۔

اس موقع پر جناب مشرا نے کہا کہ نئی میٹرو لائنوں سے بنگلورو میں محفوظ، سستی اور سبز آمد و رفت (گرین موبیلٹی) کو مزید تقویت ملے گی، جس کا مثبت اثر معیار زندگی کو بہتر بنانے، شہری بساوٹوں میں پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پر پڑے گا۔

جناب کونیشی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بنگلورو سٹی کے اربن ٹرانسفارمیشن کو مزید قابل رہائش اور پائیدار شہر بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ کام شہری پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری ترقیات میں تعاون کے ذریعے ہوگا۔  اس پروجیکٹ سے متعدد فائدے ہوں گے، جس میں سڑکوں کی بھیڑ بھاڑ سے آزادی، بہتر شہری زندگی اور ماحولیاتی بہتری شامل ہیں۔

اس پروجیکٹ کے تحت دو نئی میٹرو لائنیں بنائی جائیں گی، جو زیادہ تر ایلیویٹڈ ہوں گی۔ یہ لائنیں باہری رنگ روڈ اور قومی شاہراہ نمبر 44 کے ساتھ ساتھ سینٹرل سلک بورڈ اور کیمپے گوڈا بین الاقوامی اڈے کے درمیان بنائی جائیں گی، اس میں 30 اسٹیشن ہوں گے۔ اس سے شہری علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور ہوائی اڈے تک آسان کنیکٹیوٹی کی سہولت دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔ کمزور گروپوں کی ضرورتوں کی عکاسی بھی میٹرو سہولیات میں ہوگی، ان میں بزرگ، خواتین، بچے اور معذور افراد شامل ہیں۔

اے ڈی بی سے 2 ملین ڈالر کے ایک اضافی تکنیکی مدد گرانٹ سے ریاستی حکومت کو شہری ترقیاتی منصوبے بنانے اور ان کو نافذ کرنے سے متعلق فریم ورک بنانے میں بھی مدد ملے گی، جس میں ٹی او ڈی اور ملٹی ماڈل انٹیگریشن پر زور ہوگا۔ اس گرانٹ کا استعمال بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور ان اقدامات کے نفاذ کے لئے دیگر ریاستی ایجنسیوں کو تقویت دینے میں کیا جائے گا۔

اے ڈی بی ایک خوش حال شمولیت پر مبنی، لچیلے پن سے متصف اور پائیدار ایشیا و بحر الکاہل کے حصول کے تئیں پابند عہد ہے۔ انتہائی درجے کی غریبی کو ختم کرنے کے تئیں اس کی کوششیں جاری ہیں۔ 1966 میں قائم کیے گئے اے ڈی بی  کے مالکانہ حقوق 68 اراکین کے پاس ہیں، جن میں سے 49 کا تعلق خطے سے ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 8084


(Release ID: 1748449) Visitor Counter : 208