الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو


بھارتی صنعت کاروں اور اسٹارٹ- اپس کے لئے امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج 2021 کا وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آغاز کیا

مضبوطی، سکیورٹی فیچرس، اسکیلیبلٹی اور انٹرآپریٹبلٹی وغیرہ کو شامل کرنے کے لئے کلیدی ایوالیوایشن پیرامیٹرس

انٹریز 30 ستمبر 2021 تک اوپن

Posted On: 23 AUG 2021 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/اگست2021 ۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج بھارتی صنعت کاروں اور اسٹارٹ اپس کے لئے امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج 2021 کا آغاز کیا۔ یہ قدم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2022 تک ایک نیا، آتم نربھر بھارت بنانے کے تصور اور بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کو آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منانے کے مطابق ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی کے ایڈیشنل سکریٹری راجندر کمار اور وزارت کے سینئر اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ آج جس انوویشن چیلنج کا آغاز کیا گیا وہ 2020 میں منعقدہ آتم نربھر ایپ انوویشن چیلنج کا ایک تسلسل ہے، جس سے 24 وِننگ ایپ اور 20 پرومائزنگ ایپ کی نشان دہی میں مدد ملی تھی۔

8083.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ آج اور مستقبل کے لئے اختراعی حل دریافت کرنے اور کاروبار کے روایتی طریقوں کو درکنار کرنے اور خدمات کی ڈیلیوری میں اسٹارٹ اپس کے رول کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج 2021‘ نامی ایپ انوویشن چیلنج ایک اچھی طرح سوچھا سمجھا ہوا منصوبہ ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسٹارٹ اپس، ابھرتے ہوئے صنعت کار اور نوجوان اسے پرکشش پائیں گے اور اس چیلنج میں بڑی تعداد میں حصہ لیں گے اور ہمارے پاس متعدد حل ہوں گے۔

اندازہ ہے کہ بھارت میں 500 ملین سے زیادہ لوگ اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے تین چوتھائی آن لائن رہتے ہیں۔ بھارت کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہ زبردست بازار بھارتی اختراع کاروں اور ٹیک گروؤں کے لئے زبردست مواقع پیدا کرتا ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران بہت سے نئے ایپ آئے ہیں اور متعدد شعبوں میں انھوں نے بازار پر غلبہ حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔ بات چاہے سوشل میڈیا کی ہو، میسیجنگ، مارکیٹنگ، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی چیزوں کی ہو، سب میں بہت سے نئے نئے ایپ آئے ہیں۔ امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج میں ثقافت اور وراثت کا ایک زمرہ بھی ہوگا، جس سے ایسے ایپس کی نشان دہی میں مدد ملے گی جو بھارت کی ثقافتی وراثت اور روایات کو دکھاسکتے ہیں۔ نشان زد زمرے اختراع کاروں اور ٹیک صنعت کاروں کو ایک موقع دیں گے کہ وہ ایسے حل تیار کرسکیں جو کہ ہمارے اس تصور کے مطابق ہو جسے نئے بھارت کی تعمیر کے لئے ہیکاتھون، اختراعاتی چیلنجوں اور اسٹارٹ اپس میں تعاون کے سلسلے میں وزیر اعظم نے پیش کیا ہے۔

امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج 2021 کا آغاز 16 زمروں میں کیا گیا ہے، جن میں ثقافت و وراثت، صحت، تعلیم، سوشل میڈیا، ایمرج ٹیک، اسکلس، نیوز، گیمز، انٹرنینمنٹ، آفس، فٹنس و نیوٹریشن، زراعت، بزنس و ریٹیل، فن ٹیک، نیوی گیشن اور دیگر شامل ہیں۔

ہر زمرے کے اندر متعدد ذہلی زمرے ہوسکتے ہیں۔

انوویشن چیلنج https://innovateindia.mygov.in/ پر دستیاب ہوگا۔ انٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے۔ عرضی گذاروں کو اپنی تجاویز جمع کرانے کے لئے آن لائن درخواست دینی ہوگی، اس کے لئے انھیں مائی گو پورٹل - www.mygov.in پر رجسٹریشن اور لاگ اِن کرنا ہوگا۔ نجی شعبے اور اکیڈمیا پر مشتمل ہر زمرے کے لئے ایک خصوصی جیوری موصولہ انٹریز کا تجزیہ کرے گی۔ شارٹ لسٹ کئے گئے ایپس کو ایوارڈ دیے جائیں گے اور شہریوں کی اطلاع کے لئے انھیں لیڈر بورڈس پر بھی لگایا جائے گا۔ حکومت ان ایپس کو اپنائے گی، اس میں پختگی کے لئے رہنمائی کرے گی اور اسے گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر فہرست بند کرے گی۔

ایپس کے تجزیے کے لئے کلیدی معیارات میں جو چیزیں ہوں گی ان میں ایزی یوزر انٹرفیس، مضبوطی، سکیورٹی فیچرس، اسکیلیبلٹی اور انٹرآٖریبلٹی، اور آئندہ پانچ برسوں کے لئے ایپ کا ویژن شامل ہے۔ تقریب کے دوران امرت مہوتسو ایپ انوویشن چیلنج 2021 پر ایک ویڈیو اور وزارت کی سات سالہ حصول یابیوں پر ایک ای بک کا اجرا بھی کیا گیا۔

تقریب کے ایک جزو کے طور پر آتم نربھر ایپ انوویشن چیلنج 2020 کے وِنرس اور وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے درمیان ایک انٹرایکٹیو سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ آتم نربھر ایپ انوویشن چیلنج 2020 کے وِنرس میں شامل ہیں بھرت بیویناہلی رگھوناتھ اور اسنیہا کلیان سندرم، جنھوں نے کوٹوکی کڈ لرننگ ایپ تیار کیا تھا، ہٹ وکٹ سپراسٹارس کی ڈیولپر کیرتی سنگھ، اسٹیپ سیٹ گو کے ڈیولپر شیو جیت گھاٹگے، چنگاری کے ڈیولپر سمت گھوش اور آدتیہ کوٹھاری، کوو ایپ کے ڈیولپر اپرامیئا رادھا کرشنا اور میپ مائی انڈیا ایپ کے ڈیولپر روہن ورما بھی ونرس میں شامل ہیں۔ ان سبھی نے وزیر موصوف کے ساتھ اپنے تجربات مشترک کئے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 8083



(Release ID: 1748446) Visitor Counter : 274


Read this release in: English , Hindi , Telugu