کانکنی کی وزارت
کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے نالکو سے بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جارہے آزادی ‘امرت مہوتسو’ کے تحت متعلقہ ملازمین کو 7500 روپے مالیت کا دستکاری سے متعلق کپڑا دستیاب کرانے کو کہا
Posted On:
10 AUG 2021 6:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍ اگست : کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کانکنی کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای کمپنی نالکو سے بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر منارہے آزادی کا ‘امرت مہوتسو’ کے تحت اپنے سبھی ملازمین کو 7500 روپے مالیت کے دستکاری سے بنے ملبوسات دستیاب کرانے کو کہا۔ جناب جوشی نالکو کے ملازمین سے ورچوئل طریقے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں سال 21-2020 میں بہترین مظاہرے اور 22-2021 کی پہلی سہ ماہی میں کامیابی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لئے نورتن کمپنی سی پی ایس ای کو مبارک باد بھیجی۔
جناب جوشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب وزیراعظم نریندر مودی کے دستکاری کو فروغ دینے کی اپیل پر میرا نالکو کو یہ مشورہ ہے کہ وہ بھی ملک کی دستکاری صنعت کو بڑھا وا دینے کے لئے آگے آئیں اور بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے کی سیریز میں اپنے سبھی ملازمین کو 7500 روپے مالیت کے دستکاری ملبوسات دستیاب کرائیں۔
جناب جوشی نے کہا کہ مجھے اس بات سے کافی بھروسہ ملتا ہے کہ نالکو کے سبھی ملازمین کی ایمانداری اور سخت محنت وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں بہتر نتائج دے گی۔ ایک ذمہ دار کارپوریٹ گروپ کی شکل میں نالکو کی کووڈ کے خلاف جد وجہد کی ضرورتوں کے وقت مدد کے لئے آگے آنا بھی ملک کے تئیں اس کی عہد بستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
نالکو کمپنی کے سی ایم ڈی ،ڈائریکٹرس ،یونینوں کے نمائندے اور ملازمین اس ورچوئل میٹنگ میں شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ش ر- ق ر)
U-8053
(Release ID: 1748256)
Visitor Counter : 238