بجلی کی وزارت

بجلی، نئی اور قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر نے این ٹی پی سی مشرقی خطے کے پروجیکٹوں  کی سی ایس آر پہل قدمیوں کا آغاز کیا

Posted On: 21 AUG 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 اگست 2021:

بجلی، نئی اور قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 19 اور 20 اگست 2021 کو نبی نگر پاور جنریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (این پی جی سی) کی عمارت کا دورہ کیاجو کہ این ٹی پی سی کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

دورے کے دوران، جناب سنگھ نے این ٹی پی سے اور این پی جی سی کے ذریعہ 11.32 کروڑ روپئے کی لاگت سے انجام دیے گئے مختلف سی ایس آر پروجیکٹوں کا دورہ کیا اور انہیں وقف کیا، ان میں میھ اورنگ آباد میں پی ایچ سی کے افتتاح اور باڑھ میں اے ایل آئی ایم سی او کی شراکت داری میں معزوری میں کارگر سازو سامان کی تقسیم  بھی شامل ہے۔ انہوں نے کینسر تشخیصی کیمپ ، جو کہ بہار کے چار اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے، کے لئے کلی طور پر وقف میڈیکل وین کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا اور ایک تقریب کے دوران آن لائن / آف لائن طریقے سے  این ٹی پی سی باڑھ کے گردو نواح کے علاقے میں سکونت پذیر دیویانگ جنوں کو امدادی سازو سامان تقسیم کیے۔

پروگرام کے دوران، انہوں نے این پی جی سی اور بی آر بی سی ایل پروجیکٹوں کے ذریعہ مرتب کردہ سی ایس آر پر دو مجموعوں کی رونمائی کی۔ جناب پروین سکسینہ، آر ای ڈی ای آر۔1 نے محترم وزیر کو سی ایس آر پہل قدمیوں اور ان پروجیکٹوں کے ذریعہ انجام دیے گئے دیگر پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔ محترم وزیر جناب سنگھ نے این ٹی پی سی / این پی جی سی کی ٹیم کے ذریعہ کی گئیں قابل تعریف کوششوں کی بھی ستائش کی۔ بعد ازاں پروگرام کے دوران، انہوں نے این پی جی سی اور بی آر بی سی ایل کے زیر التوا اہم مسائل اور پیش رفت کے بارے میں، این پی جی سی اور بی آر بی سی ایل کے سی ای او حضرات، ایس پی اورنگ آباد اور ضلع مجسٹریٹ، اور آر ای ڈی کی موجودگی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو طے شدہ مدت کے اندر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی تاکہ ممکنہ طور پر مؤثر انداز میں برادریوں کی خدمت کی جا سکے۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8133



(Release ID: 1747962) Visitor Counter : 143