کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محکمہ فروغ صنعت اور اندرونی تجارت کے ذریعہ متروک ڈاٹا کو ہٹانے کے لیے آئی ای ایم ڈاٹا کی صفائی اور اپ ڈیٹ کرنے  کا عمل


ڈی پی آئی آئی ٹی نے 15 جولائی 2021 سے درخواست دہندگان کو اپنے آئی ای ایم کے حوالے سے ڈاٹا کو اپ ڈیٹ کرنے / از سرنو توثیق کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے  جی 2 بی پورٹل میں علیحدہ ونڈو فراہم کی ہے

Posted On: 19 AUG 2021 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19  اگست       متروک ڈاٹا کو ہٹانے اور مختلف صنعتوں / کاروباری برادریوں نیز صارفین کو مستند صنعتی ڈاٹا فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)  کے ذریعہ آئی ای ایم ڈاٹا  کی صفائی اور اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس عمل میں کاروباری افراد کی جانب سے جاری کردہ  آئی ای ایم کے حوالے سے ڈاٹا کو اپ ڈیٹ کرنے/ توثیق کرنے کا تصور شامل ہے۔

آئی ای ایم درخواستوں کو بھرنے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی نے پہلے ہی 25.03.2021 سے  ایک ترمیم شدہ جی 2 بی پورٹل  (http://services.dipp.gov.in/lms)  لانچ کیا ہے ، اور یونٹوں کے مقام سے قطع نظر کمپنی/کاروباری ادارے کے حق میں ایک آئی ای ایم جاری کیا جا رہا ہے۔ 15.07.2021 سے جی 2 بی پورٹل  میں ایک علیحدہ ونڈو فراہم کی گئی ہے تاکہ درخواست دہندگان کو پورٹل میں لاگ ان کرکے اپنے آئی ای ایم سے متعلق ڈاٹا کو اپ ڈیٹ/از سرنو توثیق کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ آن لائن عمل میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لیے جی 2 بی پورٹل  پر یوزر مینوئل اور ویڈیو ٹیوٹوریل دستیاب کیے جائیں گے۔ ڈاٹا میں کوئی تبدیلی نہ ہونے پر بھی تمام آئی ای ایم ہولڈرز کو درخواست جمع کرانی ہوگی۔ کوئی  فیس قابل ادائیگی نہیں ہوں گی۔آئی ای ایم کی صفائی کا منصوبہ درج ذیل ہے:  

مرحلہ

آئی ای ایم جاری ہونے کا سال

آئی ای ایم کی صفائی کا ٹائم لائن

مرحلہ – 1

2018-2021

15.07.21-30.09.21

مرحلہ – 2

1991-2017

1.10.21 –31.05.2022

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درخواست دہندگان کو جہاں ضروری ہو وہاں معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ درخواستوں کی تصدیق کے بعد ، درخواست دہندگان کو کیو آر کوڈ سیکورٹی کے ساتھ سسٹم  سے جنریٹ ہونے والی منظوری جاری کی جائے گی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8142

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1747959) Visitor Counter : 143