شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

"نیرامک احیاء اور پام آئل مشن سے شمال مشرق کے کسانوں کو کافی بڑھاوا ملے گا، یہ ان کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں معاون ثابت ہوگا": جی کشن ریڈی

Posted On: 19 AUG 2021 3:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19؍ اگست، 2021۔ ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر (ڈونر)  جناب جی کشن ریڈی نے کہاکہ ’’ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ایک خوشحال کسان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’کسان ہمارے ملک کی طاقت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور سات سالوں سے ہماری توجہ کسان مرکوز پالیسیوں پر مرکوز ہے جس کی توجہ کسان کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر ہے۔‘‘

حال ہی میں  وزیر اعظم کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچر مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (نیرامیک)کے احیاء کے لئے 77.45  کروڑ روپئے (فنڈ پر مبنی امداد کے لیے 17 کروڑ روپے اور غیر فنڈ پر مبنی امداد کے لیے 60.45 کروڑ روپے) کے احیاء پیکیج کو منظوری دی۔ نیرامیک ​​ایک مرکزی سرکاری کمپنی  ہے جو شمال مشرقی  ریاستوں کی ترقی کی وزارت (ڈونر) کے انتظامی کنٹرول میں آتی ہے۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ،’’نیرامیک ​​کے احیاء سے  کسانوں کے لیے منافع بخش قیمت یقینی ہوگی اور شمال مشرقی  ریاست کے  کسانوں کو بہتر زرعی سہولیات اور تربیت ملے گی۔‘‘

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00225ZR.jpg

اسی دن مرکزی کابینہ نے نیشنل مشن آن ایڈبل آئلس – آئل پام (این ایم ای او- او پی)کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں کے  ایک خصوصی فوکس سیکٹر کی شکل میں پہچان کرتے ہوئے پام تیل کی درآمدات  پر انحصار کو کم کرنا ہے جس سے پام تیل کے کسانوں کو فائدہ ہو اور روزگار حاصل ہو۔

 

 

مشن کا ہدف پام تیل کے زرعی سیکٹر میں اور 6.5 لاکھ ہیکٹیئر رقبے کی توسیع کرنا ہے جس سے اگلے پانچ برسوں میں 10 لاکھ ہیکٹیئر کے ہدف تک پہنچا جاسکے۔ مرکزی وزیر نے کہا بھارت دنیا کا سب سے بڑا کھانے کا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور 80 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے 133.50 لاکھ ٹن کھانے پکانے والا تیل درآمد کرتا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں لیا گیا یہ فیصلہ ہمیں خود کفیل بنائیگا نیز ہماری درآمدات کے بل میں کٹوتی کریگا اور اس طرح وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو حقیقت بنانے میں تعاون دیگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MHK0.jpg
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ’’سرکار نے شمال مشرقی علاقے کی ایک خصوصی فوکس سیکٹر کے طور پر شناخت  کی ہے  کیوں کہ اگلے پانچ برسوں میں شمال مشرق کیلئے مقررہ ہدف پورے ملک کے لئے مقررہ 6.5 لاکھ ہیکٹیئر کے کُل ہد ف کا 50فیصد سے زیادہ ہے۔ میں شمال مشرق کی ریاستوں کے کسانوں کی جانب سے دور اندیشی پر مبنی اس فیصلے کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں‘‘۔

وزیر موصوف نے شمال مشرقی خطے میں میزورم جیسی ریاستوں کے موجودہ تجربے پر بھی روشنی ڈالی جو ملک میں پام تیل کی پیداوار کرنے والی  سرفہرست پانچ  ریاستوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ’’میزورم جیسی ریاستوں کے کسانوں کے پاس پہلے سے ہی پام تیل کی کاشت کا اہم تجربہ ہے اور ہم شمال مشرق کی باقی ریاستوں میں ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8138


(Release ID: 1747958) Visitor Counter : 233